خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
حج بدل کے مسائل بدل کسے کہتے ہیں؟ سوال(۱۹۷):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: حج بدل کی جامع تعریف کیا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: عاقل، بالغ اور مکلف آدمی کا کسی شرعی معذور شخص کی جانب سے اس کے حکم سے ارکان حج ادا کرنے کو حج بدل کہتے ہیں۔ الحج الفرض تقبل النیابۃ عند العجز فقط، لکن بشرط دوام العجز إلی الموت وبشرط نیۃ الحج عنہ وبشرط الأمر۔ (درمختار مع الشامي ۴؍۱۴ زکریا) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۹؍۵؍۱۴۲۵ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہحج بدل کے لئے شرائط کیا ہیں؟ سوال(۱۹۸):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا حج بدل کے لئے کچھ شرائط ہیں؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو شخص حج بدل کے لئے جائے اس کا حج آمر کی طرف سے معتبر ہونے کے لئے درج ذیل شرطیں بھی لازم ہیں: