خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
طرح کی ضرورت وابستہ ہو، مثال کے طور پر ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، کار پارکنگ، سبزی منڈی، عیدگاہ، قبرستان، گھوڑ دوڑ کا میدان اور جنگی مشق کا میدان وغیرہ۔ ۱:- تعریف الفناء: وہو ما أعد لحوائج أہل المصر۔ (عنایۃ ۲؍۵۱) ۲:- فناء ہ وہو ماحولہ اتصل بہ أولا لأجل مصالحہ۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار علی الشامي ۳؍۷ زکریا) ۳:- وفناء البلد عندالفقہا ء ہو المکان المعد لمصالح البلد کر کض الدواب ودفن الموتی وإلقاء التراب ونحوذلک۔ (الموسوعۃ الفقہیہ ۲۲؍۸۸، شامی ۲؍۱۳۹ کراچي، ۲؍۵۹۹-۳؍۷ زکریا) ۴:- فناء المصر وہو الموضع المعد لمصالح المصر المتصل بہ۔ (بزازیۃ ۴؍۷۴) فقط واللہ تعالیٰ اعلمکیا منیٰ بطور پارکنگ مستعمل ہو نے کی وجہ سے مصالح مکہ میں شمار ہو سکتا ہے؟ سوال(۱۶۹):- آج کل رمضان المبارک میں معتمرین کی کثرت ہوتی ہے، اور حکومت سعودیہ کی طرف سے جمرات کے اِرد گرد بڑے میدانوں کو معتمرین کی بسوں کے لئے پارکنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جیساکہ جمرات کے قریب لگے ہوئے سرکاری بورڈ سے واضح ہوتا ہے، تو کیا اس اعتبار سے منیٰ کو مصالح بلد میں شمار کیا جاسکتا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: دور حاضر میں شہر کی بہت سی ایسی ضروریات بڑھ گئی ہیں جو پہلے زمانہ میں موجود نہیں تھیں، ان میں سے ایک بہت بڑا مسئلہ بڑے شہروں میں گاڑیوں کی پارکنگ کا ہوتا ہے، جس کے لئے شہروں میں کثیر منزلہ عمارتیں بھی تعمیر کی جاتی ہیں، بریں بنا گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے میدان بھی دور حاضر میں بڑے شہروں کی اہم ضروریات میں سے