خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
|
قصر واتمام میں شک تو ضرور پیدا ہوگیا اور جہاں قصر واتمام میں شک ہوجائے تو اصول یہ ہے کہ اِتمام احوط ہے؛ تاکہ یقینی طور پر فریضہ ادا ہوسکے۔ ا لاشباہ والنظائر میں ہے: ولو شک في الصلاۃ مقیم أو مسافر صلی أربعاً۔ (الأشباہ والنظائر ۱؍۱۲۲ ) اس واضح اصول کے باوجود اس مسئلہ میں بے جا سختی روا نہیں ہے، اور احوط یہی ہے کہ مجموعی قیام کا اعتبار کرتے ہوئے قصر واتمام کا مسئلہ بتایا جائے۔ (مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: کتاب المسائل ۳؍۲۷۶-۲۸۰، انوار مناسک ۴۵۴-۴۶۳، انوار رحمت ۷۱-۸۰) فقط واللہ تعالیٰ اعلم املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۷؍۶؍۱۴۳۳ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ