خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
|
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: موبائل پر ضروری گفتگو کرنے سے طواف یا سعی میں کوئی خرابی نہیں آتی، البتہ بہتر یہ ہے کہ بلاضرورت کسی طرح کی گفتگو نہ کی جائے، اور طواف وسعی کے درمیان ذکر واذکار میں مشغول رہا جائے۔ وأما کراہۃ الکلام، فالمراد منہ فضولۃ إلا مایحتاج إلیہ بقدر الحاجۃ۔ (فتح القدیر ۲؍۴۹۵، مستفاد انوار مناسک ۴۱۴و ۵۷۲) فقط واﷲ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۱۱؍۸؍۱۴۲۷ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اﷲ عنہ