خزائن شریعت و طریقت |
ہم نوٹ : |
|
حکومتِ وقت کا ان کو حج کی اجازت دینا ان کے مسلمان ہونے کی دلیل ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: آج کل کے اثنا عشری شیعہ جو صراحۃً حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے کفر، تحریفِ قرآن اور عقیدۂ امامت کے قائل ہیں، ان کے بارے میں علماء امت سلف خلف کا اتفاق ہے کہ وہ اپنے باطل عقائد کی بنا پر دائرۂ اسلام سے خارج ہیں، سعودی حکومت اگر آج ان کو اپنی سیاسی مجبوریوں کی بنا پر حج کی اجازت دیتی ہے، تو اس سے ان کے کفر کا حکم نہیں بدل سکتا، محض حج کے لئے جانا کسی کے ایمان کی دلیل نہیں ہے، کوئی کافر بھی مسلمان کے نام سے پاسپورٹ بناکر اس وقت حج کو جاسکتا ہے، تو کیا محض اس وجہ سے اس کو مسلمان کہہ دیا جائے گا؟ لا شک في تکفیر من قذف السیدۃ عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا أو أنکر صحبۃ الصدیق أو اعتقد الألوہیۃ في علي أو أن جبرئیل غلط في الوحي أو نحو ذٰلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔ (شامي، باب المرتد / مطلب مہم: في حکم سب الشیخین ۴؍۲۳۷ کراچی، ۶؍۳۷۸ زکریا، الفتاویٰ الہندیۃ ۲؍۲۶۴ کوئٹہ، طحطاوي علی الدر / باب المرتد ۲؍۴۸۳ دار المعرفۃ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۰؍۹؍۱۴۱۴ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ