فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
اُس کا چہرہ سفید ہوگیا، وہ واپس جانے لگے تو مَیںنے جلدی سے اُن کا کپڑا پکڑ لیا، اور مَیںنے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ کون ہیں کہ آپ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے میرے باپ پر مُسافَرت میں احسان فرمایا؟ وہ کہنے لگے کہ: تُو مجھے نہیں پہچانتا؟ مَیں محمدبن عبداللہ صاحبِ قرآن ہوں، (ﷺ) یہ تیرا باپ بڑا گنہگار تھا؛ لیکن مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا تھا، جب اُس پر یہ مصیبت نازل ہوئی تو مَیں اُس کی فریاد کو پہنچا، اور مَیں ہر اُس شخص کی فریاد کو پہنچتا ہوں جو مجھ پر کثرت سے درود بھیجے۔ یَا مَنْ یُّجِیْبُ دُعَاءَ الْمُضْطَرِّ فِي الظُّلَمٖ ۱ یَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَالْبَلْوٰی مَعَ السَّقَمٖ مُضطَر: مجبور۔ زائل: ختم۔ مُسامَحت: دَرگُزر۔ خَجالت: شرمندگی۔ نَزع: سکرات۔ اے وہ پاک ذات جو مُضطَر کی اندھیریوں کی دُعائیں قبول کرتاہے، اے وہ پاک ذات جو مَضرَّتوں کو، بَلاؤں کو، بیماریوں کو زائل کرنے والاہے۔ شَفِّعْ نَبِیَّكَ فِيْ ذُلِّيْ وَمَسْكَنَتِيْ ۲ وَاسْتُرْ فَإِنَّكَ ذُوْ فَضْلٍ وَّ ذُوكَرَمِ اپنے نبی ﷺ کی شفاعت میری ذلَّت اور عاجزی میں قبول فرمالے، اور میرے گناہوں کی پردہ پوشی فرما، بے شک تُواحسان اور کرم والا ہے۔ وَاغْفِرْ ذُنُوْبِيْ وَسَامِحْنِيْ بِھَا كَرَماً ۳ تَفَضُّلًا مِّنْكَ یَا ذَا الْفَضْلِ وَالنَّعَمٖ میرے گناہوں کو مُعاف فرما اور اُن سے مُسامَحت فرما اپنے کرم اور احسان کی وجہ سے، اے احسان والے اور اے نعمتوں والے۔ إِنْ لَّمْ تُغِثْنِيْ بِعَفْوٍ مِّنْكَ یَا أَمَلِي! ۴ وَاخَجْلَتِيْ وَاحَیَائِيْ مِنْكَ وَانَدَمِيْ اے میری اُمیدگاہ! اگر تُو اپنے عَفو سے میری مدد نہیں فرمائے گا تو مجھے کتنی خَجالت ہوگی! کتنی تجھ سے شرم آئے گی اور کتنی ندامت ہوگی!۔ یَا رَبِّ! صَلِّ عَلَی الْھَادِي الْبَشِیْرِ وَمَنْ ۵ لَہُ الشَّفَاعَۃُ فِيالْعَاصِيْ أَخِيْ النَّدَمٖ اے میرے رب! درود بھیج ہادی بشیر پر، اور اُس ذات پر جس کے لیے