فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
ترجَمہ:اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں ہیں، اور وہ سب چیزیں جو زمین میں ہیں، وہ زبردست ہے اور حکمت والاہے۔ (۷۰) سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ. [الحشر، ع:۳] ترجَمہ:اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے اُس چیز سے جس کویہ شریک کرتے ہیں۔ (۷۱) یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ. [الحشر ع:۳] ترجَمہ:اللہ تَعَالیٰ شَانُہٗ کی تسبیح کرتی رہتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، وہ زبردست ہے اور حکمت والا ہے۔ (۷۲) سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ، وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ. [الصف، ع:۱] ترجَمہ:اللہجَلَّ شَانُہٗ کی تسبیح کرتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں، وہ زبردست ہے اور حکمت والاہے۔ (۷۳) یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ، الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ. [الجمعۃ، ع:۱] ترجَمہ:اللہ جَلَّ شَانُہٗ کی تسبیح کرتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں ہیں، اور جو چیزیں زمین میں ہیں،وہ بادشاہ ہے، (سب عیبوں سے)پاک ہے، زبردست ہے اور حکمت والا ہے۔ (۷۴) یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ. [التغابن، ع:۱] ترجَمہ:اللہجَلَّ شَانُہٗ کی تسبیح کرتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں ہیں، اور جو کچھ زمین میں ہے، اُسی کے لیے ساری سلطنت ہے، اور وہی تعریف کے قابل ہے اور وہ ہر شیٔ پر قادر ہے۔ (۷۵، ۷۶) قَالَ أَوْسَطُہُمْ أَلَمْ أَقُل لَّکُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ، قَالُوا سُبْحٰنَ رَبِّنَا إِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ. [القلم، ع:۱] ترجَمہ:اُن میں سے جو اَفضل تھا وہ کہنے لگا کہ: مَیں نے تم سے (پہلے ہی) کہا نہ تھا: اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟ وہ لوگ کہنے لگے: سُبْحَانَ رَبِّنَا(ہمارا رب پاک ہے)بے شک ہم خطاوار ہیں۔ (۷۷) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ. [الحاقۃ، ع:۲] ترجَمہ:پس اپنے عظمت والے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیے۔ (۷۸) وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ بُکْرَۃً وَأَصِیْلًا، وَمِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَہٗ وَسَبِّحْہُ لَیْلًا طَوِیْلًا. [الدہر، ع:۲] ترجَمہ:اپنے پروردگار کا صبح وشام نام لیاکیجیے، اور رات کو بھی اُس کے لیے سجدہ کیجیے، اور رات کے بڑے حِصَّے میں اُس کی تسبیح کیاکیجیے۔ (۷۹)سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلیٰ. [الأعلیٰ، ع:۱] ترجَمہ:آپ اپنے عالی شان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجیے۔ (۸۰) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ، إِنَّہٗ کَانَ تَوَّاباً.[النصر، ع:۱] ترجَمہ:پس آپ اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے رہیے اور اُس سے مغفرت طلب کرتے رہیے، بے شک وہ بڑا توبہ قَبول کرنے والاہے۔ مُہتَم بِالشَّان: نہایت اہم۔ تردُّد:شک۔ گِرفت: پکڑ۔ اُمِّی: اَن پڑھ۔ فائدہ:یہ اَسِّی(۸۰) آیات ہیں جن میں اللہجَلَّ جَلَالُہٗ وَعَمَّ نَوَالُہٗ کی تسبیح کا حکم ہے، اُس کی پاکی بیان کرنے اور اِقرار کرنے کا حکم ہے، یا اُس کی ترغیب ہے۔