فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
روکر گزار دیے، اورمال جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیاتھا، وہ بھی صدقہ کردیا، اور کافروں نے طمع دلائی توبجائے مُشتَعِل ہونے کے اَور زیادہ پَشیمان ہوئے، اور اِس کو بھی اللہ کاعِتاب اورحضور ﷺکے اِعراض کی وجہ سے سمجھا، کہ میرے دِین کاضعف اِس درجے تک پہنچ گیاکہ کافروں کواِس کی طمع ہونے لگی کہ وہ مجھے بے دین بنادیں۔ ہم لوگ بھی مسلمان ہیں، اللہ اور اُس کے پاک رسول ﷺ کے ارشادات بھی سامنے ہیں، بڑے سے بڑا حکم نماز ہی کا لے لو،کہ ایمان کے بعد اِس کے برابرکوئی چیزبھی نہیں، کتنے ہیں جو اِس حکم کی تعمیل کرتے ہیں؟ا ورجوکرتے ہیں وہ بھی کیسی کرتے ہیں؟ اِس کے بعد زکوۃ اور حج کاتوپوچھناہی کیا!کہ اُس میں تومال بھی خرچ ہوتا ہے۔ (۱۰)صحابہ ث کے ہنسنے پر حضور ﷺکی تنبیہ اورقبر کی یاددَہانی نبیٔ اکرم ﷺ ایک مرتبہ نمازکے لیے تشریف لائے توایک جماعت کودیکھا کہ وہ کھِل کھِلا کر ہنس رہی تھی، اورہنسی کی وجہ سے دانت کھُل رہے تھے، حضور ﷺنے ارشاد فرمایاکہ: ’’اگرموت کو کثرت سے یاد کیا کرو تو جو حالت مَیں دیکھ رہا ہوں وہ پیدا نہ ہو؛ ثَروت: مالداری۔ عتاب: غضب،قہر۔ مُشتَعِل: بھڑکنا۔پَشیمان: شرمندہ۔ ضعف: کمزوری۔ تعمیل: عمل کرنا۔ لہٰذا موت کو کثرت سے یادکیاکرو، قبر پرکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں وہ یہ آواز نہ دیتی ہو کہ: ’’مَیں بیگانگی کا گھر ہوں، تنہائی کا گھر ہوں، مٹی کا گھر ہوں، کیڑوں کا گھر ہوں،‘‘ جب کوئی مومن قبر میں رکھا جاتا ہے تووہ کہتی ہے کہ: تیرا آنا مبارک ہے، بہت اچھا کیا تُوآگیا، جتنے آدمی زمین پرچلتے تھے تُو اُن سب میں مجھے زیادہ پسندتھا، آج جب تُومیرے پاس آیا ہے تومیرے بہترین سلوک کو دیکھے گا، اِس کے بعد وہ قبر جہاں تک مُردے کی نظرپہنچ سکے وہاں تک وسیع ہوجاتی ہے، اورایک دروازہ اُس میں جنت کا کھُل جاتا ہے جس سے وہاں کی ہَوا اور خوشبوئیں اُس کو آتی رہتی ہیں، اور جب کوئی بَدکِردارقبر میں رکھاجاتا ہے تووہ کہتی ہے کہ: تیرا آنا نامبارک ہے، بُرا کیا جو تُو آیا، زمین پرجتنے آدمی چلتے تھے اُن سب میں تجھ ہی سے مجھے زیادہ نفرت تھی، آج جب تُو میرے حوالے ہوا ہے تو میرے برتاؤ کوبھی دیکھ لے گا، اِس کے بعد وہ اِس طرح سے اُس کو دباتی ہے کہ پسلیاں آپس میں ایک دوسرے میں گھُس جاتی ہیں، اور سَتّر اژدہے اُس پر ایسے مُسلَّط ہوجاتے ہیں کہ اگرایک بھی زمین پر پھُنکار مار دے تواُس کے اثر سے زمین پرگھاس تک باقی نہ رہے، وہ اِس کوقِیامت تک