فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
ترجَمہ:اور آپ کہہ دیجیے کہ: سب تعریفیں اللہ ہی کے واسطے ہیں، وہ عن قریب تم کو اپنی نشانیاں دِکھاوے گا، پس تم اُن کو پہچان لوگے۔ (۱۷) لَہُ الْحَمْدُ فِیْ الْأُولیٰ وَالآخِرَۃِ، وَلَہُ الْحُکْمُ وَإِلَیْہِ تُرْجَعُونَ. [القصص ع:۷] ترجَمہ:حمدوثنا کے لائق دنیا اور آخرت میں وہی ہے، اور حکومت بھی اُسی کے لیے ہے، اور اُسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ (۱۸) قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ بَلْ أَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُونَ. [العنکبوت، ع:۶] ترجَمہ:آپ کہیے: تمام تعریف اللہ ہی کے واسطے ہے (یہ لوگ مانتے نہیں)؛بلکہ اکثر اِن میں سمجھتے بھی نہیں۔ (۱۹) وَمَن کَفَرَ فَإِنَّ اللہَ غَنِيٌّ حَمِیْدٌ. [لقمان، ع:۲] ترجَمہ:اور جو شخص کُفر کرے (ناشکری کرے)تو اللہ تعالیٰ تو بے نیاز ہے، تمام خوبیوں والا ہے۔ (۲۰) قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ بَلْ أَکْثَرُہُمْ لَایَعْلَمُونَ.[لقمان، ع:۳] ترجَمہ:آپ کہہ دیجیے: تمام تعریف اللہ کے لیے ہے (یہ لوگ مانتے نہیں)؛بلکہ اکثر اُن میں کے جاہل ہیں۔ (۲۱)إِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِیْدُ. [لقمان، ع:۳] ترجَمہ:بے شک اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، تمام خوبیوں والا ہے۔ (۲۲)الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ، وَلَہُ الْحَمْدُ فِيْ الآخِرَۃِ. [سبا، ع:۱] ترجَمہ:تمام تعریف اُسی اللہ کے لیے ہے جس کی مِلک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اُسی کی حمد (وثنا) ہوگی آخرت میں، (کسی دوسرے کی پوچھ نہیں)۔ (۲۳) الْحَمْدُ لِلّٰہِ فَاطِرِ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ.[فاطر، ع:۱] ترجَمہ:تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جو آسمانوں کا پیدا کرنے والا ہے اور زمین کا۔ (۲۴)یٰأَیُّهَاالنَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَآءُ إِلَی اللہِ، وَاللہُ ہُوَ الْغَنِيُّالْحَمِیْدُ. [فاطر، ع:۳] ترجَمہ:اے لوگو! تم محتاج ہو اللہ کے اور وہ بے نیاز ہے، اور تمام خوبیوں والا ہے۔ (۲۵)وَقَالُوا الْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ، إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَکُورٌ، الَّذِيْ أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِن فَضْلِہٖ، لَایَمَسُّنَا فِیْهَا نَصَبٌ وَّلَا یَمَسُّنَا فِیْهَا لُغُوبٌ.[فاطر، ع:۴] ترجَمہ:جب مسلمان جنت میں داخل ہوںگے تو ریشمی لباس پہنائے جائیںگے، اور کہیںگے: تمام تعریف اُس اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے (ہمیشہ کے لیے)رَنج دُور کردیا، بے شک ہمارا رب بڑا بخشنے والا، بڑا قَدر کرنے والا ہے، جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ کے رہنے کے مُقام میں پہنچادیا، نہ ہم کو کوئی کُلفت پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خَستگی پہنچے گی۔ کُلفت: تکلیف۔ خَستگی: تھکاوَٹ۔ (۲۶) وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ. [الصافات، ع:۵] ترجَمہ:اور سلام ہو رَسولوں پر، اور تمام تعریف اللہ ہی کے واسطے ہے جو تمام جَہانوں کا پروردگار ہے۔