فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
اکثر مُفسِّرین سے نقل کیا گیا ہے کہ: یہ آیت حضرت ابوبکرصدیقص کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ حضرت ابن عباسصسے منقول ہے کہ: اچھی بات کی تصدیق سے لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ کی تصدیق مراد ہے۔ (طبری۱۲؍۶۱۳حدیث:۳۷۴۵۰) ابوعبدالرحمن سُلمِیصسے بھی یہی نقل کیا گیاہے کہ: اچھی بات سے لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ مراد ہے۔ (دُرِّمنثور۔۔۔۔۔۔۔۔) حضرت امام اعظمؒ نے بہ روایتِ ابو الزبیر ص حضرت جابرصسے نقل کیا ہے کہ: حضورِ اقدس ﷺ نے ﴿صَدَّقَ بِالْحُسْنیٰ﴾ پڑھا اور ارشاد فرمایا کہ: لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ کی تصدیق کرے، اور ﴿کَذَّبَ بِالْحُسْنیٰ﴾ پڑھا، اور ارشاد فرمایا کہ: لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ کی تکذِیب کرے۔ (۱۹) مَن جَاء بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ أَمْثَالِہَا، وَمَن جَائَ بِالسَّیِّئَۃِ فَلَا یُجْزیٰ إِلَّا مِثْلَہَا، وَہُمْ لَایُظْلَمُونَ. [الأنعام،ع:۲۰] ترجَمہ: جوشخص نیک کام کرے گا اُس کو (کم سے کم)دس حصے ثواب کے ملیںگے، اور جو بُرا کام کرے گا اُس کو اُس کے برابر ہی بدلہ ملے گا، اور اُن لوگوں پرظلم نہ ہوگا (کہ کوئی نیکی دَرج نہ کی جائے، یابَدی کو بڑھاکر لکھ لیاجائے۔) فائدہ: ایک حدیث میں آیا ہے کہ: جب آیتِ شریفہ ﴿مَنْ جَائَ بِالْحَسَنَۃِ﴾ نازل ہوئی تو کسی شخص نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ بھی حَسَنہ (نیکی) میںداخل ہے؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: یہ تو ساری نیکیوں میں افضل ہے۔ (دُرِّمنثور۔۔۔۔۔۔۔۔) حضرت عبداللہ بن عباسصاور حضرت عبداللہ بن مسعود ص فرماتے ہیں کہ: حَسَنَۃٌسے لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ مراد ہے۔(دُرِّمنثور۔۔۔۔۔۔۔۔) حضرت ابوہُریرہص غالباً حضورﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ: حَسَنَۃٌ سے لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ مراد ہے۔(دُرِّمنثور۔۔۔۔۔۔۔۔) حضرت ابوذرصنے حضور ﷺ سے نقل کیا ہے کہ: لَاإلٰہَ إِلَّا اللہُ تو ساری نیکیوں میں افضل ہے، جیسا کہ آیت نمبر۸؍ کے ذیل میں گزر چکا ہے۔ حضرت ابوہریرہ صفرماتے ہیں کہ: دس گُنا ثواب عوام کے لیے ہے، مُہاجِرین کے لیے سات سو گُناتک ثواب ہوجاتاہے۔(دُرِّمنثور۔۔۔۔۔۔۔۔) (۲۰)حٰمٓ، تَنْزِیْلُ الْکِتَابِ مِنَ اللہِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ، غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ ذِيْ الطَّوْلِ؛ لَا إِلٰہَ إِلَّاہُوَ إِلَیْہِ الْمَصِیْرُ. [الغافر، ع:۱] ترجَمہ: یہ کتاب اُتاری گئی ہے اللہ کی طرف سے، جو زبردست ہے ہرچیز کا جاننے والا ہے، گناہ کا بخشنے والا ہے اور توبہ کا قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا ہے، قدرت