فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
شفاعت کا حق ہے گنہگار اور ندامت والے کے حق میں۔ یَا رَبِّ! صَلِّ عَلَی الْمُخْتَارِ مِنْ مُّضَرٍ ۶ أَزْكَی الْخَلَائِقِ مِنْ عَرَبٍ وَّمِنْ عَجَمٖ اے رب! درود بھیج اُس شخص پر جو قبیلۂ مُضَر میں سب سے زیادہ برگُزیدہ ہے، اور جو ساری مخلوق میںعرب کی ہو یاعجم کی سب سے افضل ہے۔ یَا رَبِّ! صَلِّ عَلیٰ خَیْرِ الْأَنَامِ وَمَنْ ۷ سَادَ الْقَبَائِلَ فِي الْأَنْسَابِ وَالشِّیَمٖ اے رب! درود بھیجئے اُس شخص پر جو ساری دنیا میں افضل ہے، اور اُس شخص پر جو تمام قبائل کا سردار بن گیاہے نسب کے اعتبار سے بھی اور اخلاق کے اعتبار سے بھی۔ صَلّٰی عَلَیْہِ الَّذِيْ أَعْطَاہُ مَنْزِلَۃً ۸ عُلْیَاءَ إِذْ كَانَ حَقًّا أَفْضَلَ الْأُمَمٖ جس پاک ذات نے اُس کو اعلیٰ مرتبہ عطافرمایاہے وہی اُس پر درود بھی بھیجے، بے شک وہ اِس درجے کا مستحق بھی ہے اور ساری مخلوق سے افضل۔ صَلّٰی عَلَیْہِ الَّذِيْ أَعْلَاہُ مَرْتَبَۃً ۹ ثُمَّ اصْطَفَاہُ حَبِیْبًا بَارِیُٔ النَّسَمٖ وہ پاک ذات اُس پر درود بھیجے جس نے اُس کو اعلیٰ مرتبہ عطافرمایا، پھر اُس کو اپنا محبوب بنانے کے لیے چھانٹا، وہ پاک ذات جو مخلوق کو پیدا کرنے والی ہے۔ صَلّٰی عَلَیْہِ صَلَاۃً لَاانْقِطَاعَ لَھَا ۱۰ مَوْلَاہُ ثُمَّ عَلٰی صَحْبٍ وَّذِيْ رَحِمٖ اُس کا مولیٰ اُس پر ایسا درود بھیجے جو کبھی ختم ہونے والا نہ ہو، اِس کے بعد اُس کے صحابہ پر درود بھیجے اور اُس کے رشتے داروں پر۔ (روض الفائق) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۴۴) ’’نزہۃُ المجالس‘‘ میں لکھاہے کہ: ایک صاحب کسی بیمار کے پاس