فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
حرف، لام ایک حرف، میم ایک حرف۔ اَقل: کم سے کم۔ فائدہ:مقصود یہ ہے کہ جیسے اَور جُملہ اعمال میں پورا عمل ایک شمار کیا جاتا ہے، کلامِ پاک میں ایسے نہیں؛ بلکہ اَجزائے عمل بھی پورے عمل شمار کیے جاتے ہیں، اور اِس لیے تلاوتِ کلامِ پاک میں ہر ہر حرف ایک ایک نیکی شمار کی جاتی ہے، اور ہر نیکی پر حق تَعَالیٰ شَانُہٗ کی طرف سے- ﴿مَنْ جَاءَ بِالحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ أَمْثَالِہَا﴾: جو شخص ایک نیکی لاوے اُس کو دس نیکی کے بہ قدر اجر ملتاہے- دس حصہ اَجرکا وعدہ ہے، اور یہ اَقل درجہ ہے، ﴿وَاللہُ یُضَاعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُ﴾: حق تَعَالیٰ شَانُہٗ جس کے لیے چاہتے ہیں اَجر زیادہ فرمادیتے ہیں۔ ہرحرف کو مستقل نیکی شمار کرنے کی مثال حضورﷺنے ارشاد فرمادی کہ: اَلمپورا ایک حرف شمار نہیں ہوگا؛ بلکہ الف، لام، میم؛ علاحدہ علاحدہ حرف شمار کیے جائیںگے، اور اِس طرح پر الم کے مجموعہ پر تیس نیکیاں ہوگئیں۔ اِس میں اختلاف ہے کہ: الم سے سورۂ بقرہ کا شروع مراد ہے یا ﴿اَلَمْ تَرَ کَیفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحٰبِ الفِیلِ﴾ مراد ہے، اگر سورۂ بقرہ کا شروع مراد ہے تو بہ ظاہر مطلب یہ ہے کہ، لکھے ہوئے حروف کا اعتبار ہے، اور لکھنے میں چوںکہ وہ بھی تین ہی حروف لکھے جاتے ہیں؛ اِس لیے تیس نیکیاں ہوئیں، اور اگر اِس سے سورۂ فیل کا شروع مراد ہے تو پھر سورۂ بقرہ کے شروع میں جو الم ہے وہ نو حروف ہیں؛ اِس لیے اُس کا اجر نوّے(۹۰) نیکیاں ہوگئیں۔ ’’بَیہَقی‘‘ کی روایت میں ہے کہ: مَیں یہ نہیں کہتا کہ: بسم اللہ ایک حرف ہے؛ بلکہ ب، س، م؛ یعنی علاحدہ علاحدہ حروف مراد ہیں۔ اولاد کو قرآن مجید پڑھانے کی فضیلت (۱۱) عَن مُعَاذِ الجُهنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِﷺ: مَنْ قَرَأَ القُراٰنَ وَعَمِلَ بِمَا فِیہِ، أُلبِسَ وَالدَاہُ تَاجاً یَومَ القِیَامَۃِ ضَوءُہٗ أَحسَنُ مِن ضَوءِ الشَّمسِ فِي بُیُوتِ الدُّنیَا لَوکَانَت فِیکُمْ، فَمَا ظَنُّکُم بِالَّذِي عَمِلَ بِهٰذَا. (رواہ أحمد وأبوداود، وصححہ الحاکم) ترجَمہ: مُعاذ جُہنی صنے حضورِ اکرم ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ: جو شخص قرآن پڑھے اور اُس پر عمل کرے، اُس کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایاجائے گا جس کی روشنی آفتاب کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی اگر وہ آفتاب تمھارے گھروں میں ہو، پس کیا گمان ہے تمھارا اُس شخص کے مُتعلِّق جو خود عامل ہے؟۔ بہ درجہا: کئی درجے۔ وُجود: پیدا ہونے۔ عِلاوہ ازِیں: اِس کے عِلاوہ۔ لَطِیف: باریک۔بَیگانگی: اَجنبِیَّت۔ مُبدَّل بہ اُنس ہوجاوے گی: اُنسیت سے بدل جائے گی۔ مُوانَست:محبت۔ اِفتِخار: فَخر۔لایزال: ختم نہ ہونے والے۔ سبک دوش: بَری۔بے بَہرہ: ناواقِف۔بداَطواریاں: برے چال چلَن۔ سَرزَد: صادِر۔خدارا: خدا کے واسطے۔ فائدہ:یعنی قرآنِ پاک کے پڑھنے اور اُس پر عمل کرنے کی برکت یہ ہے