فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
نکاح کاولیمہ بڑی شان سے کیا، بکری ذبح کی، اور گوشت روٹی کی دعوت فرمائی، ایک ایک جماعت کوبُلایاجاتا تھا، اور جب وہ فارغ ہوجاتی تھی تودوسری جماعت اِسی طرح بلائی جاتی، حتیٰ کہ سب ہی لوگوں نے پیٹ بھرکرکھایا۔ حضرت زینبرَضِيَ اللہُ عَنْہَا بڑی سخی تھیں اوربڑی محنتی، اپنے ہاتھ سے محنت کرتِیں اور جو حاصل ہوتا وہ صدقہ کردیتیں۔ اِن ہی کے بارے میں حضورﷺنے ارشادفرمایاتھا کہ: مجھ سے سب سے پہلے مرنے کے بعد وہ مِلے گی جس کاہاتھ لاَنبا ہوگا، بیبیاں ظاہری لمبائی سمجھیں؛ اِس لیے لکڑی لے کر سب کے ہاتھ ناپنے شروع کردیے، دیکھنے میں حضرت سودہ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا کاہاتھ سب سے لاَنبا مِلا؛ مگر جب حضرت زینبرَضِيَ اللہُ عَنْہَا کاانتقال سب سے پہلے ہواجب یہ سمجِھیں، کہ ہاتھ کی لمبائی سے مراد صدقے کی کثرت تھی۔ روزے بھی بہت زیادہ رکھتی تھِیں۔ ۲۰ھ میں انتقال فرمایا، حضرت عمر صنے نمازِجنازہ پڑھائی، پچاس برس کی عمر تھی۔ اِن کاقصہ اِسی باب کے ۱۰؍ پربھی گزرا ہے۔ مَلاحَت: سانولا پن۔ (۸)حضرت جُویریہ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا کے حالات: اِن کے بعدآپ ﷺ کانکاح حضرت جویریہ بنتُ الحارِث بن اَبی ضِرار رَضِيَ اللہُ عَنْہَا سے ہوا، یہ ’’غزوۂ مُرَیسِیع‘‘ میں قید ہوکرآئی تھیں، اورغنیمت میں حضرت ثابت بن قَیسص کے حصے میں آئیں، قید ہونے سے پہلے مُسافِع بن صَفوَان کے نکاح میں تھیں، حضرت ثابت صنے اُن کو نو اَوقیہ سونے پر مُکاتَب کردیا،- ’’مُکاتَب‘‘ اُس غلام یاباندی کوکہتے ہیں جس سے یہ مُقرَّر کرلیاجاوے کہ اِتنے دام تم اگردے دو توتم آزاد-، ایک اَوقیہ چالیس دِرہم کاہوتاہے، اورایک درہم تقریباًساڑھے تین آنے کا، اِس حساب سے نو اَوقیہ کی قیمت (۱۲؍۷۸روپیے) ہوئی، اور چارآنے کا اگر درہم ہو تو (۹۰…) ہوئی، یہ حضورﷺ کی خدمت میں آئیں اورعرض کیا کہ: یارسولَ اللہ! مَیں اپنے قوم کے سردار حارث کی بیٹی جویریہ ہوں، جو مصیبت مجھ پرنازل ہوئی آپ کومعلوم ہے، اب اِتنی مقدار پر مَیں مُکاتَب ہوئی ہوں، اور یہ مقدار میری طاقت سے باہرہے، آپ کی اُمید پرآئی ہوں، حضور ﷺ نے فرمایا: مَیں تجھے اِس سے بہتر راستہ بتاؤں، کہ تجھے مال ادا کرکے آزاد کرادوں اور تجھ سے نکاح کر لوں؟ اُن کے لیے اِس سے بہتر کیاتھا! بخوشی منظور کرلیا، اور ۵ھ میں مشہور قول کے موافق -اور بعضوں نے ۶ھ میں اِس قصے کوبتایا ہے- نکاح ہوگیا، صحابہث نے جب سنا کہ ’’بنوالمُصطَلِق‘‘ حضور ﷺکی سُسرال بن گئی، تو اُنھوں نے بھی اِس رشتے کے اعزاز میں اپنے اپنے