فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
بِجَلَالِكَ وَنُوْرِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِيْ حِفْظَ کِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِيْ، وَارْزُقْنِيْ أَنْ أَتْلُوَہٗ عَلَی النَّحْوِ الَّذِيْ یُرْضِیْكَ عَنِّيْ. اللّٰهُمَّ بَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرْضِ، ذَاالجَلَالِ وَالإِکْرَامِ، وَالعِزَّۃِ الَّتِيْ لَاتُرَامُ، أَسْئَلُكَ یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ بِجَلَالِكَ وَنُوْرِ وَجْهِكَ أَنْ تُنَوِّرَ بِکِتَابِكَ بِصَرِيْ، وَأَنْ تُطْلِقَ بِہٖ لِسَانِيْ، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِہٖ عَنْ قَلْبِيْ، وَأَنْ تَشْرَحَ بِہٖ صَدْرِيْ، وَأَنْ تَغْسِلَ بِہٖ بَدَنِيْ، فَإِنَّہٗ لَا یُعِیْنُنِيْ عَلَی الحَقِّ غَیْرُكَ، وَلَا یُؤْتِیْہِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ العَلِيِّ العَظِیْمِ. ترجَمہ: اے اِلہَ العالمین! مجھ پر رحم فرما کہ جب تک مَیں زندہ رہوں گناہوں سے بچتا رہوں، اور مجھ پر رحم فرما کہ مَیں بے کار چیزوں میں کُلفت نہ اُٹھاؤں، اور اپنی مَرضِیات میں خوش نظری مَرحَمت فرما۔ اے اللہ! اے زمین اور آسمانوں کے بے نمونہ پیدا کرنے والے! اے عَظمَت اور بُزرگی والے! اور اُس غلبہ یا عزت کے مالک جس کے حصول کا ارادہ بھی ناممکن ہے، اے اللہ! اے رحمن! مَیں تیری زندگی اور بہترین ذات کے نور کے طفیل تجھ سے مانگتا ہوں کہ جس طرح تُونے اپنا کلامِ پاک مجھے سکھادیا اِسی طرح اُس کی یاد بھی میرے دل سے چَسپاں کردے، اور مجھے توفیق عطا فرما کہ مَیں اُس کو اِس طرح پڑھوں جس سے تُو راضی ہوجاوے۔ اے اللہ! زمین اور آسمانوں کے بے نمونہ پیدا کرنے والے! اے عظمت اور بزرگی والے، اور اُس غلبہ یا عزت کے مالک جس کے حصول کا ارادہ بھی ناممکن! اے اللہ! اے رحمن! مَیں تیری بزرگی اور تیری ذات کے نور کے طفیل تجھ سے مانگتاہوں کہ: تُو میری نظر کو اپنی کتاب کے نور سے مُنوَّر کردے، اور میری زبان کو اُس پر جاری کردے، اور اُس کی برکت سے میرے جسم کے گناہوں کامَیل دھودے، کہ حق پر تیرے سِوا میرا کوئی مددگار نہیں، اور تیرے سِوا میری یہ آرزو کوئی پوری نہیں کرسکتا، اور گناہوں سے بچنا یا عبادت پرقدرت نہیں ہوسکتی؛ مگر اللہ برتر وبزرگی والے کی مدد سے۔ کُلفت: مَشقَّت۔ مَرحَمت: عطا۔ چَسپاں:مِلا۔ پھر حضورِاقدس ﷺ نے ارشادفرمایاکہ: اے علیص! اِس عمل کو تین جمعہ یا پانچ جمعہ یا سات جمعہ کر،إِنْ شَاءَ اللہ دعا ضرور قبول کی جائے گی، قَسم ہے اُس ذات پاک کی جس نے مجھے نبی بناکر بھیجا ہے، کسی مومن سے بھی قبولیتِ دعا نہ چُوکے گی۔ابنِ عباسص کہتے ہیں کہ: علیص کو پانچ یا سات ہی جمعے گزرے ہوںگے کہ وہ حضورﷺ کی مجلس میں حاضر ہوئے اورعرض کیا کہ: یارسولَ اللہ! پہلے مَیں تقریباً چار آیتیں پڑھتا تھا اور وہ بھی مجھے یاد نہ ہوتی تھیں، اور اب تقریباً چالیس آیتیں پڑھتا ہوں اور ایسی اَزبر ہوجاتی ہیں کہ گویا قرآن شریف میرے سامنے کھُلا ہوا رکھا ہے، اور پہلے مَیں حدیث سنتاتھا اور جب اُس کودوبارہ کہتا تھا تو ذہن میں نہیں رہتی تھی، اور اب احادیث سنتا ہوں اور جب دوسروں سے نقل کرتا ہوں تو ایک لفظ بھی نہیں چھوٹتا۔ حق تَعَالیٰ شَانُہٗ اپنے نبی کی رحمت کے طُفیل مجھے بھی قرآن وحدیث کے حِفظ کی توفیق عطا فرماویں اور تمھیں بھی۔ وَصَلَّی اللہُ تَبَارَكَ وَتَعَالیٰ عَلیٰ خَیرِ خَلقِہٖ سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ، بِرَحْمَتِكَ یَاأَرحَمَ الرَّاحِمِیْنَ. تکملہ پَست: کمزور۔ گِراں: بھاری۔ وابستگی: تعلُّق۔ لَعَل: موتی۔