فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
اِیثار وہمدردی اوراللہ کی راہ میں خرچ کرنا دَرکِنار: ایک طرف۔ سَعادت: خوش قسمتی۔ مُمتاز: علاحدہ۔ کَسَر: کمی۔ اِیثارکہتے ہیں: اپنی ضرورت کے وقت دوسرے کوترجیح دینا۔ اوَّل تو صحابۂ کرام ث کی ہر اَدا، ہرعادت ایسی ہی ہے کہ جس کی برابری تودَرکِنار،اُس کاکچھ بھی حصہ کسی خوش قسمت کو نصیب ہو جائے توعَین سَعادت ہے؛ لیکن بعض عادتیں اُن میں سے ایسی مُمتاز ہیں کہ اُنھیں کا حصہ تھیں، اُن کے مِن جُملہ اِیثار ہے، کہ حق تَعَالیٰ شَانُہٗ نے کلامُ اللہ شریف میں اِس کی تعریف فرمائی، اور ﴿یُؤْثِرُوْنَ عَلیٰ أَنْفُسِہِمْ وَلَوْکَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ﴾ [حشر،۱] میں اِس صفت کو ذکر فرمایا، کہ وہ لوگ اپنے اوپر دوسرے کوترجیح دیتے ہیں گو اُن پرفاقہ ہی ہو۔ (۱)صحابی کامہمان کے خاطرچراغ بُجھادینا ایک صحابی حضورِاقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اوربھوک اورپریشانی کی حالت کی اِطِّلاع دی، حضورﷺنے اپنے گھروں میں آدمی بھیجا، کہیں کچھ نہ مِلا، توحضورﷺ نے صحابہ ث سے فرمایا کہ: ’’کوئی شخص ہے جو اِن کی ایک رات کی مہمانی قبول کرے‘‘؟ ایک انصاری صحابی نے عرض کیا کہ: یارسولَ اللہ! مَیں مہمانی کروںگا۔ اُن کوگھرلے گئے، اوربیوی سے فرمایا کہ: یہ حضورﷺکے مہمان ہیں، جواِکرام کرسکے اُس میں کَسَر نہ کرنا، اور کوئی چیز چھپا کرنہ رکھنا، بیوی نے کہا: خدا کی قَسم! بچوں کے قابل کچھ تھوڑا سا رکھا ہے، اَور کچھ بھی گھر میں نہیں، صحابی ص نے فرمایا: بچوں کو بہلا کر سُلا دیجیو، اور جب وہ سوجائیں توکھانالے کرمہمان کے ساتھ بیٹھ جاویںگے، اور تُوچراغ کے درست کرنے کے بہانے سے اُٹھ کراُس کوبجھا دینا، چناںچہ بیوی نے ایسا ہی کیا، اور دونوں میاں بیوی اور بچوں نے فاقے سے رات گزاری، جس پریہ آیت ﴿یُؤْثِرُوْنَ عَلیٰ أَنْفُسِہِمْ﴾نازل ہوئی، ترجَمہ: ترجیح دیتے ہیں اپنی جانوں پر اگرچہ اُن پرفاقہ ہی ہو۔ (دُرِّمنثور، ۶؍ ۲۸۸) فائدہ:اِس قِسم کے متعدِّد واقعات ہیں جوصحابہ ث کے یہاں پیش آئے، چناںچہ ایک دوسرا واقعہ اِسی قِسم کالکھا ہے: (۲)روزے دار کے لیے چراغ بجھادینا مُیَسَّر: حاصل۔ تاڑ: بھانپ۔ حِیلے: بہانے۔ ایک صحابی روزے پرروزہ رکھتے تھے، افطار کے لیے کوئی چیز کھانے کی مُیَسَّر نہ آتی تھی، ایک انصاری صحابی حضرت ثابت صنے تاڑ لیا، بیوی سے کہا کہ: مَیں رات کو ایک مہمان کو لاؤںگا، جب کھاناشروع کریں توتم چراغ کودرست کرنے کے حِیلے سے بجھا دینا، اور اِتنے مہمان کا پیٹ نہ بھر