فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
غایتِ اِعزاز واِکرام: عزت واِکرام کی اِنتِہا۔ فائدہ: جنت میںداخل ہونے کے لیے ایک دروازہ بھی کافی ہے، پھر آٹھوں کا کھل جانا یہ غایتِ اِعزاز واِکرام کے طور پر ہے۔ ایک حدیث میں وارد ہوا ہے کہ: جو شخص اِس حال میں مَرے کہ اللہ کے ساتھ شِرک نہ کرتا ہو اور ناحق کسی کا خون نہ کیا ہو، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔(مستدرک حاکم ۴؍۳۶۳حدیث:۸۰۳۴؍۱۱) (۳۷) عَن أَبِي الدَّردَاءِ عَنِ النَّبِيِّﷺ قَالَ: لَیسَ مِن عَبِیدٍ یَقُولُ: ’’لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ‘‘ مِائَۃَ مَرَّۃً؛ إِلَّا بَعَثَہُ اللہُ یَومَ القِیَامَۃِ وَوَجْهُہٗ کَالقَمَرِ لَیلَۃَ البَدْرِ، وَلَمْ یَرفَعْ لِأَحَدٍ یَومَئِذٍ عَمَلٌ أَفضَلُ مِنْ عَمَلِہٖ إِلَّا مَنْ قَالَ مِثلَ قَولِہٖ أَو زَادَ. (رواہ الطبراني، وفیہ عبدالوهاب بن ضحاك متروك؛ کذا في مجمع الزوائد. قلت: هو من رواۃ ابن ماجہ، ولا شك أنهم ضعفوہ جدا؛ إلا أن معناہ مؤید بروایات منها ماتقدم من روایات یحییٰ بن طلحۃ، ولاشك أنہ أفضل الذکر، ولہ شاهد من حدیث أم هاني الاٰتي) ترجَمہ: حضورﷺ کا ارشاد ہے: جو شخص سو مرتبہ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُپڑھا کرے حق تَعَالیٰ شَانُہٗ قِیامت کے دن اُس کو ایسا روشن چہرے والا اُٹھائیںگے جیسے چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے، اور جس دن یہ تسبیح پڑھے اُس دن اُس سے افضل عمل والا وہی شخص ہوسکتا ہے جو اُس سے زیادہ پڑھے۔ فائدہ: مُتعدَّد روایات اور آیات سے یہ مضمون ثابت ہوتا ہے کہ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ دل کے لیے بھی نور ہے اور چہرے کے لیے بھی نور ہے، اور یہ تومُشاہَدہ بھی ہے کہ، جن اکابر کا اِس کلمے کی کثرت کا معمول ہے اُن کا چہرہ دنیا ہی میں نورانی ہوتاہے۔ (۳۸) عَن ابنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّﷺ قَالَ: اِفتَحُوْاعَلیٰ صِبیَانِکُم أَوَّ لَ کَلِمَۃٍ بِلَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ، وَلَقِّنُوهُم عِندَ المَوتِ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ؛ فَإِنَّہٗ مَن کَانَ أَوَّلُ کَلَامِہٖ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَاٰخِرُ کَلَامِہٖ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ، ثُمَّ عَاشَ أَلْفَ سَنَۃٍ لَمْ یُسئَلْ عَن ذَنبٍ وَاحِدٍ. (موضوع ابن محمویۃ وأبوہ مجهولان، وقد ضعف البخاري إبراهیم بن مهاجر؛ حکاہ السیوطي عن ابن الجوزي، ثم تعقبہ بقولہ: الحدیث في المستدرك، وأخرجہ البیهقي في الشعب عن الحاکم، وقال: متن غریب لم نکتبہ إلا بهذا الإسناد، وأوردہ الحافظ ابن حجر في أمالیہ ولم یقدح فیہ بشيء؛ إلا أنہ قال: إبراهیم فیہ لین، وقد أخرج لہ مسلم في المتابعات؛ کذا في اللاٰلي، وذکرہ السیوطي في شرح الصدور ولم یقدح فیہ بشيء. قلت: وقد ورد في التلقین أحادیث کثیرۃ، ذکرها الحافظ في التلخیص، وقال: في جملۃ من رواها وعن عروۃ بن مسعود الثقفي رواہ العقیلي بإسناد ضعیف، ثم قال: روي في الباب أحادیث صحاح عن غیر واحد من الصحابۃ، ورواہ ابن أبي الدنیا في کتاب المحتضرین من طریق عروۃ بن مسعود عن أبیہ عن حذیفۃ بلفظ: ’’لَقِّنُوا مَوتَاکُم لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ، فَإِنَّهَا تَهدِمُ مَاقَبلَهَا مِنَ الخَطَایَا‘‘، وروي فیہ أیضا عن عمر وعثمان وابن مسعود وأنس وغیرهم،اھ. وفي الجامع الصغیر: لَقِّنُوا مَوتَاکُم لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ‘‘. رواہ أحمد ومسلم والأربعۃ عن أبي سعید، ومسلم وابن ماجہ عن أبي هریرۃ، والنسائي عن عائشۃ؛ ورقم لہ بالصحۃ. وفي الحصن: إِذَا أَفصَحَ الوَلَدُ فَلْیُعَلِّمْہُ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ‘‘، وفي الحرز: رواہ ابن السني عن عمرو بن العاص، اھ. قلت: ولفظہ في عمل الیوم واللیلۃ: ’’عَن عَمرِو بنِ شُعَیبٍ: وَجَدتُ فِي کِتَابِ جَدِّي الَّذِيْحَدَّثَہٗ عَن رَسُولِ اللہِﷺ قَالَ: إِذَا أَفصَحَ أَولَادَکُم فَعَلِّمُوهُمْ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ، ثُمَّ لَاتَبَالُوْا مَتیٰ مَاتُوا، وَإِذَا أَثفَرُوْا فَمُرُوهُمْ بِالصَّلَاۃِ‘‘. وفي الجامع الصغیر -بروایۃ أحمد وأبي داود والحاکم- عن معاذ: ’’مَن کَانَ اٰخِرُ کَلَامِہٖ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ دَخَلَ الجَنَّۃَ‘‘، ورقم لہ بالصحۃ. وفي مجمع الزوائدعن علي رفعہ: ’’مَن کَانَ اٰخِرُ کَلَامِہٖ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ لَم یَدخُلِ النَّارَ‘‘، وفي غیر روایۃ مرفوعۃ: مَن لُقِّنَ عِندَ المَوتِ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ دَخَلَ الجَنَّۃَ) ترجَمہ:حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ: بچے کو شروع میں -جب وہ بولنا سیکھنے لگے- لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ یاد کراؤ، اور جب مرنے کا وقت آئے جب بھی لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ تلقین کرو، جس شخص کا اوَّل