فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کے باب میں بشارت آئی ہے کہ: جو شخص اَمردِین کے مُتعلِّق چالیس حدیثیں میری اُمَّت کو پہنچاوے اُس کو اللہ تعالیٰ زُمرۂ عُلَما میں مَحشور فرمائیںگے، اور مَیں اُس کا شَفِیع ہوںگا۔ درود شریف کا امرِدین سے ہونا بوجہِ اُس کا ماموربہٖ ہونے کے ظاہر ہے، تو اِن احادیث شریف کے جمع کرنے سے مُضاعَف ثواب (اجرِ درود واَجرِ تبلیغِ چہل حدیث) توقُّع ہے۔ اِن احادیث سے قبل دوصیغے قرآن مجید سے تبرّکاً لکھے جاتے ہیں، جو اپنے عموم لفظی سے صَلاۃِ نبویہ کو بھی شامل ہیں، اگر کوئی شخص اِن سب صیغوں کو روزانہ پڑھ لیاکرے تو تمام فضائل وبرکات -جو جُداجُدا ہرصیغے کے مُتعلِّق ہیں- بِتمامِہا اُس شخص کو حاصل ہوجائیں۔ صیغۂ قرآنی ﴿۱﴾ سَلَامٌ عَلیٰ عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی. ترجَمہ: سلام نازل ہو اللہ کے برگُزیدہ بندوںپر۔ ﴿۲﴾ سَلَامٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ. ترجَمہ: سلام ہو رسولوں پر۔ چہل حدیث مشتمل بر صَلاۃ وسلام (بہ اضافہ ترجَمہ) صِیَغِ صَلَاۃ (۱)اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَّأَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ. ترجَمہ: اے اللہ! سیدنا محمد ﷺ اور آلِ محمد ﷺ پر درود نازل فرما، اور آپ ﷺ کو ایسے ٹھکانے پر پہنچا جو تیرے نزدیک مقرب ہو۔ (۲) اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ الْقَائِمَۃِ وَالصَّلَاۃِ النَّافِعَۃِ! صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّارْضَ عَنِّيْ رِضاً لَّاتَسْخَطُ بَعْدَہٗ أَبَداً. ترجَمہ: اے اللہ! (قِیامت تک) قائم رہنے والی اِس پُکار اور نافع نماز کے مالک! درود نازل فرما سیدنا محمد ﷺ پر،اور مجھ سے اِس طرح راضی ہوجاکہ اُس کے بعد کبھی ناراض نہ ہو۔ (۳) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ، وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ. ترجَمہ: اے اللہ! درود نازل فرما سیدنا محمد ﷺ پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، اور درود نازل فرما سارے مؤمنین اور مؤمنات اور مسلمین اور مسلمات پر۔ (۴) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَّاٰلَ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَکْتَ وَرَحِمْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! درود نازل فرما محمدﷺ اور آلِ سیدنا محمد ﷺ پر، اور برکت نازل فرما سیدنا محمدﷺ اور آلِ سیدنا محمدﷺ پر، اور رحمت نازل فرما سیدنامحمدﷺ اور آلِ سیدنا محمدﷺ پر، جیساکہ تُونے درود وبرکت ورحمت سیدنا ابراہیم ں وآلِ سیدنا ابراہیم ںپر نازل فرمایا، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔