فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
جس پر آج کل آپ کی برکت سے ہم لوگ ہیں، اِس کے بعد بھی کوئی بُرائی آنے والی ہے؟ حضورﷺنے فرمایا: ’’ہاں! بُرائی آنے والی ہے‘‘، مَیں نے عرض کیاکہ: اُس بُرائی کے بعد پھر بھلائی لوٹ کر آئے گی یانہیں؟ حضورﷺنے فرمایاکہ: ’’حذیفہ! اللہ کاکلام پڑھ، اور اُس کے مَعانی پر غور کر، اُس کے اَحکام کی اِتِّباع کر‘‘، (مجھے فکر سوار تھا)مَیںنے عرض کیا: یارسولَ اللہ! اُس بُرائی کے بعد بھلائی ہوگی؟ حضورﷺ نے فرمایا: ’’ہاں! پھر بھلائی ہوگی؛ لیکن دل ایسے نہیں ہوںگے جیسے پہلے تھے‘‘، مَیں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! اُس بھلائی کے بعد پھر بُرائی ہوگی، حضورﷺ نے فرمایا: ’’ہاں! ایسے لوگ پیدا ہوجائیںگے جو آدمیوں کوگمراہ کریںگے اور جہنَّم کی طرف لے جائیںگے‘‘، مَیں نے عرض کیا کہ: اگر مَیں اُس زمانے کوپاؤں تو کیا کروں؟ حضورﷺنے فرمایا: ’’اگر مسلمانوں کی کوئی مُتَّحِدہ جماعت ہو اور اُن کاکوئی بادشاہ ہو تو اُس کے ساتھ ہوجانا؛ ورنہ اُن سب فِرقوں کو چھوڑ کر ایک کونے میں علاحدہ بیٹھ جانا،یاکسی درخت کی جڑ میں جاکر بیٹھ جانا اورمرنے تک وہیں بیٹھے رہنا‘‘۔ چوںکہ اِن کومنافقوں کاحال حضورﷺنے سب کابتلادیاتھا؛ اِس لیے حضرت عمر صاُن سے دریافت فرمایاکرتے تھے کہ: میرے حُکّام میں کوئی منافق تونہیں؟ ایک مرتبہ اُنھوں نے عرض کیا کہ: ایک منافق ہے؛ مگر مَیں نام نہیں بتاؤںگا، حضرت عمرصنے اُن کومعزول کردیا۔ غالباً اپنی فِراست سے پہچان لیاہوگا۔ جب کوئی شخص مرجاتا تو حضرت عمرصتحقیق فرماتے کہ حذیفہصاِن کے جنازے میں شریک ہیں یانہیں؟ اگرحذیفہص شریک ہوتے توحضرت عمرص بھی نمازپڑھتے؛ ورنہ وہ بھی نہ پڑھتے۔ حضرت حذیفہ ص کا جب انتقال ہونے لگا تو نہایت گھبراہٹ اور بے چینی میں رو رہے تھے، لوگوں نے دریافت کیا، فرمایا کہ: ’’دنیا کے چھوٹنے پر نہیں رو رہا ہوں؛ بلکہ موت تومجھے محبوب ہے؛ البتہ اِس پر رو رہا ہوں کہ مجھے اِس کی خبر نہیں کہ مَیں اللہ کی ناراضی پر جارہاہوں یاخوشنودی پر؟ اِس کے بعد کہا کہ: یہ میری دنیا کی آخری گھڑی ہے، یااللہ! تجھے معلوم ہے کہ مجھے تجھ سے محبت ہے؛ اِس لیے اپنی ملاقات میں برکت عطافرما۔ (ابوداؤد،ص ۵۸۲، ۵۸۳۔ اُسدُالغابۃ، ۱؍ ۳۹۱، ۳۹۲) (۶)حضرت ابوہریرہ کااحادیث کو حِفظ کرنا جَلیلُ القدر: بڑے مرتبے والا۔ دَرپیش: سامنے۔ اِخراجات: خرچے۔ جُنون: پاگل پنا۔ مَروی: روایت کی گئی۔ قِیراط: درہم کے بارہویں حصے کے برابر ایک وزن۔ تردُّد: شک۔ حاضر باش: حاضر رہنے والے۔ حضرت ابوہریرہص نہایت مشہور اور جَلیلُ القدر صحابی ہیں، اور اِتنی