فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
کہ: جو شخص مجھ پر درود بھیجے کسی کتاب میں (یعنی لکھے)، ہمیشہ فرشتے اُس پر درود بھیجتے رہیںگے جب تک میرا نام اُس کتاب میں رہے گا۔ اور طَبرانی ہی سے حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ: جو شخص صبح کو مجھ پر دس بار درود بھیجے اور شام کو دس بار، قِیامت کے دن اُس کے لیے میری شفاعت ہوگی۔ اور امام مُستغفِریؒ سے حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے کہ: جو کوئی ہرروز سوبار مجھ پر درود بھیجے اُس کی سو حاجتیں پوری کی جائیں: تیس دنیا کی، باقی آخرت کی۔ (۶) عَنْ ابْنِ مَسْعُوْدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: إِنَّ لِلّٰہِ مَلٰئِکَۃً سَیَّاحِیْنَ یُبَلِّغُوْنِيْ عَنْ اُمَّتِيَ السَّلَامَ. (رواہ النسائي وابن حبان في صحیحہ؛ کذا في الترغیب. زاد في القول البدیع: أحمد والحاکم وغیرهما، وقال الحاکم: صحیح الأسناد) ترجَمہ: ابن مسعودصحضورِاقدس ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ: اللہ جَلَّ شَانُہٗکے بہت سے فرشتے ایسے ہیں جو (زمین میں) پھرتے رہتے ہیں، اور میری اُمَّت کی طرف سے مجھے سلام پہنچاتے ہیں۔ فائدہ: اَور بھی متعدِّد صحابۂ کرام ث سے یہ مضمون نقل کیا گیاہے۔ علامہ سخاویؒ نے حضرت علی کَرَّمَ اللہُ وَجْهَہٗ کی روایت سے بھی یہی مضمون نقل کیاہے کہ: اللہ جَلَّ شَانُہٗکے کچھ فرشتے زمین میںپھرتے رہتے ہیں جو میری اُمَّت کا درود مجھ تک پہنچاتے رہتے ہیں۔ ’’ترغیب‘‘ میں حضرت امام حسن صسے حضورِاقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے کہ: تم جہاں کہیں ہو مجھ پر درود پڑھتے رہاکرو، بے شک تمھارا درود میرے پاس پہنچتارہتاہے۔ اور حضرت انسص کی حدیث سے حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے: جو کوئی مجھ پر درود بھیجتاہے وہ درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے، اور مَیں اِس کے بدلے میں اُس پر درود بھیجتاہوں، اور اِس کے عِلاوہ اُس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ مشکوٰۃ میں حضرت ابوہریرہص کی حدیث سے بھی حضورِاقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے کہ: مجھ پر درود پڑھا کرو؛ اِس لیے کہ تمھارا درود مجھ تک پہنچتاہے۔ (۷) عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِﷺ: إِنَّ اللہَ وَکَّلَ بِقَبْرِيْ مَلَکاً أَعْطَاہُ أَسْمَاعَ الْخَلَائِقِ، فَلَا یُصَلِّيْ عَلَيَّ أَحَدٌ إِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ إِلَّا أَبْلَغَنِيْ بِاِسْمِہٖ وَاِسْمِ أَبِیْہِ: هٰذَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ قَدْ صَلّٰی عَلَیْكَ. (رواہ البزار، کذا في الترغیب. وذکر تخریجہ السخاوي في القول البدیع) ترجَمہ: حضرت عمار بن یاسرصحضورﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے کہ: اللہ جَلَّ شَانُہٗ نے ایک فرشتہ میری قبر پر مقرَّر کررکھا ہے جس کو ساری مخلوق کی باتیں سننے کی قدرت عطا فرمارکھی ہے، پس جو شخص بھی مجھ پر قِیامت تک درود بھیجتا رہے گا وہ فرشتہ مجھ کو اُس