فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
خطبے میں، اذان کے جواب کے بعد، اور تکبیر کے وقت، اور دعا مانگنے کے شروع میں، بیچ میں، اور اخیر میں، اور دعا ئے قنوت کے بعد، اور لبیك سے فراغت کے بعد، اور اجتماع اِفتراق کے وقت، وُضو کے وقت، کان کے بجنے کے وقت، اور کسی چیز کے بھول جانے کے وقت، وعظ کے وقت، علوم کی اِشاعت کے وقت، حدیث کی قراء ت کے ابتدا میں، اور انتہا میں، اِستفتاء اور فتویٰ کی کتابت کے وقت، اور ہر مصنِّف اور پڑھنے پڑھانے والے کے لیے، اور خطیب کے لیے، اور منگنی کرنے والے کے لیے، اپنا نکاح کرنے والے کے لیے، دوسرے کا نکاح کرنے والے کے لیے، اور رسالوں میں، اور اَہم اُمور کے شروع کے وقت، اور حضورِاقدس ﷺ کا پاک نام لینے یا سننے یا لکھنے کے وقت۔ اور سات اوقات میں درود شریف پڑھنا مکروہ ہے: صحبت کے وقت، پیشاب پاخانے کے وقت، بیچنے کے وقت، چیزکی تَشہیر کے لیے، ٹھوکر کھانے کے وقت، تعجب کے وقت، جانور کے ذبح کرنے کے وقت، چھینک کے وقت؛ اِسی طرح قرآن پاک کی قراء ت کے درمیان میں اگر حضورِاقدس ﷺ کا پاک نام آئے تو درمیان میں درود شریف نہ پڑھے۔ اھ چوتھی فصل کے آدابِ متفرقہ کے ۵؍ پر بھی اِس کے مُتعلِّق بعض مسائل آرہے ہیں۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ تیسری فصل اُن احادیث کے بیان میں جن میں نبیٔ کریم ﷺ پر درود نہ پڑھنے کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں (۱) عَنْ كَعَبٍ بْنِ عُجْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِﷺ: أُحْضُرُوا الْمِنْبَرَ، فَحَضَرْنَا، فَلَمَّا ارْتَقٰی دَرَجَۃً قَالَ: اٰمِیْنَ، فَلَمَّا ارْتَقَی الدَّرَجَۃَ الثَّانِیَۃَ قَالَ: اٰمِیْنَ، فَلَمَّا ارْتَقَی الدَّرَجَۃَ الثَّالِثَۃَ قَالَ: اٰمِیْنَ؛ فَلَمَّا نَزَلَ قُلْنَا: یَارَسُوْلَ اللہِ! لَقَدْ سَمِعْنَا مِنْكَ الْیَوْمَ شَیئًا مَّا کُنَّا نَسْمَعُہٗ، قَالَ: إِنَّ جِبْرَئِیْلَ عَرَضَ لِيْ، فَقَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ یُغْفَرْ لَہٗ، قُلْتُ: اٰمِیْنَ، فَلَمَّا رَقِیْتُ الثَّانِیَۃَ قَالَ: بَعُدَ مَنْ ذُکِرْتَ عِنْدَہٗ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْكَ، قُلْتُ: اٰمِیْنَ، فَلَمَّا رَقِیْتُ الثَّالِثَۃَ قَالَ: بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَیْہِ الْکِبَرَ أَوْ أَحَدَھُمَا فَلَمْ یُدْخِلَاہُ الْجَنَّۃَ، قُلْتُ: اٰمِیْنَ. (رواہ الحاکم، وقال: صحیح الاسناد؛ والبخاري في برالوالدین، وابن حبان في صحیحہ، وغیرهم؛ ذکرهم السّخاوي) ترجَمہ:کَعب بن عُجرہ صکہتے ہیں کہ: ایک مرتبہ نبیٔ کریم ﷺنے ارشاد فرمایا کہ: منبر کے قریب ہوجاؤ، ہم لوگ حاضر ہوگئے، جب حضورﷺ نے منبر کے پہلے درجے پر