فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
نواں باب حضورﷺکی فرماں برداری اور اِمتِثالِ حکم مُنتَظِر: انتظار کرنے والا۔ مُتمنِّی: خواہش مند۔ اوریہ دیکھنا کہ حضورﷺ کامنشائِ مبارک کیا ہے؟۔ ویسے توصحابۂ کرامث کا ہر فعل فرماں بَرداری تھا، اور گذِشتہ قِصَّوں سے بھی یہ بات خوب روشن ہے؛ لیکن خاص طور سے چند قصے اِس باب میں اِس لیے ذکر کیے جاتے ہیں، کہ ہم لوگ اپنی حالتوں کااِس باب سے خاص طور پرمُقابلہ کرکے دیکھیں، کہ ہم اللہ کی اور اُس کے رسولِ پاک ﷺ کے احکام کی فرماںبرداری کہاں تک کرتے ہیں؟ جس پر ہم لوگ ہر وقت اِس کے بھی مُنتَظِر رہتے ہیں کہ وہ برکات، ترقِّیات اور ثَمرات جو صحابۂ کرام ث کوحاصل ہوتے تھے ہمیں بھی حاصل ہوں، اگر واقعی ہم لوگ اِس چیز کے مُتمنِّی ہیں تو ہمیں بھی وہ کرناچاہیے جو وہ حضرات کرکے دِکھلاگئے۔