فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
مجھے ملے، مجھ سے پوچھا کہ: اکیلی کہاں جارہی ہو؟ مَیں نے کہا: اپنے خاوند کے پاس مدینہ جارہی ہوں، اُنھوں نے کہا: کوئی تمھارے ساتھ نہیں؟ مَیں نے کہاکہ: اللہ کی ذات کے سِوا کوئی نہیں ہے، اُنھوں نے میرے اونٹ کی نکیل پکڑی اور آگے آگے چل دیے، خداپاک کی قَسم! مجھے عثمان سے زیادہ شریف آدمی کوئی نہیں ملا، جب اُترنے کاوقت ہوتا وہ میرے اونٹ کو بٹھاکر خود علاحدہ درخت کی آڑمیں ہوجاتے، مَیں اُتر جاتی، اورجب سوار ہونے کاوقت ہوتا اونٹ کوسامان وغیرہ لاد کر میرے قریب بٹھا دیتے، مَیں اُس پر سوار ہوجاتی، اور وہ آکر اُس کی نکیل پکڑ کر آگے آگے چلنے لگتے، اِسی طرح ہم مدینۂ مُنوَّرہ پہنچے، جب ’’قُباء‘‘ میں پہنچے تو اُنھوں نے کہا کہ: تمھاراخاوند یہیں ہے،- اُس وقت تک ابوسلمہص قباء ہی میں مقیم تھے-، عثمان مجھے وہاں پہنچاکرخودمکۂ مکرمہ واپس ہوگئے، پھر کہا کہ: خداکی قَسم! عثمان بن طلحہص سے زیادہ کریم اورشریف آدمی مَیں نے نہیں دیکھا، اوراِس سال میں جتنی مَشقَّت اورتکلیف مَیں نے برداشت کی شاید ہی کسی نے کی ہو۔ (اُسدُالغابۃ، ۵؍ ۵۸۸) فائدہ: اللہ پربھروسے کی بات تھی، کہ تنہاہجرت کے ارادے سے چل دِیں، اللہ جَلَّ شَانُہٗ نے اپنے فضل سے اُن کی مدد کاسامان مُہیَّاکردیا، جواللہ پر بھروسہ کرلیتا ہے اللہ جَلَّ شَانُہٗ اُس کی مدد فرماتا ہے، بندوں کے دل اُسی کے قبضے میں ہے۔ ہجرت کاسفر اگرکوئی مَحرم نہ ہو تو تنہا بھی جائز ہے بہ شرطے کہ ہجرت فرض ہو؛ اِس لیے اُن کے تنہا سفر پر شرعی اِشکال نہیں۔ (۶)حضرت اُمِّ زِیاد رَضِيَ اللہُ عَنْہَا کی چندعورتوں کے ساتھ خَیبَر میں شرکت مُشتاق: خواہش مند۔ آثار: نشانیاں۔ وَلولہ: شوق۔ تجویز: مُتعَیَّن۔ بھونک: گھونپ۔ مُستَعِدِّی: تیاری۔ حضورِ اقدس ﷺکے زمانے میں مَردوں کو توجہاد کی شرکت کاشوق تھا ہی، جس کے واقعات کثرت سے نقل کیے جاتے ہیں، عورتیں بھی اِس چیز میں مَردوں سے پیچھے نہیں تھیں، ہمیشہ مُشتاق رہتی تھیں، اورجہاں موقع مل جاتا پہنچ جاتیں۔ اُمِّ زیاد رَضِيَ اللہُ عَنْہَا کہتی ہیں کہ: خیبر کی لڑائی میں ہم چھ عورتیں جہاد میں شرکت کے لیے چل دِیں، حضورِ اقدس ﷺ کواِطِّلاع ملی توہم کوبُلایا، حضورﷺکے چہرۂ انور پر غصے کے آثار تھے، ارشادفرمایا کہ: تم کس کی اجازت سے آئِیں اور کس کے ساتھ آئِیں؟ ہم نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! ہم کو اُون بُننا آتا ہے، اور جہاد میں اِس کی ضرورت پڑتی ہے، زخموں کی دَوائیں بھی ہمارے پاس ہیں، اور کچھ نہیں تومُجاہِدین کوتیر ہی پکڑانے میں مدد دے دیںگے،