فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
تمہید بِسْمِ الله الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُهٗ وَنُصَلِّيْ عَلیٰ رَسُوْلِهِ الْکَرِیْمِ. دُرخشِندہ: چمکتے۔ آبدار گوہر: چمکیلا موتی۔ کَفَّارۂ سیئات: گناہوں کے مٹنے کا ذریعہ۔ عُجالۂ نافِعہ:جلدی تیار کی ہوئی نفع دینے والی۔ اِنحِطاط:گِراوٹ۔ روز افزُوں: دن بہ دن بڑھنا۔ متروک: چھوڑا۔ مُحرَّمات:حرام چیزیں۔ شُیوع: پھیلاؤ۔ اِستِخفاف و اِستِہزاء: ہلکا سمجھنا اور مذاق اُڑانا۔ مَخفِی: پوشیدہ۔ وَحشَت: نفرت۔ اِضافہ: زیادتی۔ اَحکمُ الحاکِمین: بادشاہ۔ پوچ: کمزور۔ عذرِ گناہ بد تر از گناہ: گناہ کا عُذر بیان کرنا گناہ سے بھی بُرا ہے۔ مَوزُوں: مناسب۔ نِیابَت: نائب ہونا۔ نوع: قِسم۔ مُزاحَمت: رُکاوَٹ۔ مُنکَر:بُرا کام۔ بہ فرضِ مَحال: ناممکن کو مانتے ہوئے۔ عائد: ذمہ میں۔ بَریُ الذِّمہ: ذمہ داری سے بری۔ علَی العُموم:عام طور پر۔ ہر وقتِ خوش کہ دست دِہَد مُغتَنم شمارء کَسْ را وُقوف نیست کہ ا نجامِ کار چِیست: ہر اچھا وقت جو حاصل ہو غنیمت سمجھ، کسی کو معلوم نہیں کہ کام کا انجام کیاہے؟۔ حمدو صلوۃ کے بعد! مُجدِّدینِ اسلام کے ایک دُرخشِندہ جوہر اور علماء ومشائخِ عصْر کے ایک آبدار گوہر کا ارشاد ہے کہ: تبلیغِ دین کی ضرورت کے مُتعلِّق مختصر طور پر چند آیات واحادیث لکھ کر پیش کروں، چوں کہ مجھ جیسے سیہ کار کے لیے ایسے ہی حضرات کی رَضا وخوشنودی وسیلۂ نجات اور کَفَّارۂ سیئات ہوسکتی ہے؛ اِس لیے اِس عُجالۂ نافِعہ کو خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہر اسلامی مدرسہ ،اسلامی انجمن،اسلامی اسکول اور ہر اسلامی طاقت؛ بلکہ ہر