فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
کے ساتھ کیامعاملہ کیا؟ اُنھوں نے کہا: اللہ نے مجھ پر رحم فرمایا، میری مغفرت فرمادی، اور میرے لیے جنت ایسی مُزیَّن کی گئی جیساکہ دُلہن کو مزیَّن کیاجاتاہے، اور میرے اُوپر ایسی بکھیر کی گئی جیسادُلہن پر بکھیرکی جاتی ہے، (شادی میں دولہا اور دُلہنوں پر روپے پیسے وغیرہ نِچھاور کیے جاتے ہیں)، مَیں نے پوچھا کہ: یہ مرتبہ کیسے پہنچا؟ مجھ سے کسی کہنے والے نے یوں کہا کہ: کتاب ’’الرسالہ‘‘ میں جو درود لکھاہے اُس کی وجہ سے، مَیں نے پوچھا: وہ کیاہے؟ مجھ سے بتایاگیا کہ: وہ ’’صَلَّی اللہُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا ذَكَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ، وَعَدَدَ مَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ‘‘ ہے، جب مَیں صبح کو اُٹھا تو مَیں نے امام صاحب کی کتاب ’’الرسالہ‘‘ میں یہ درود اِسی طرح پایا۔ نُمیری وغیرہ نے امام مُزَنیؒ کی روایت سے اُن کے خواب کا قصہ اِس طرح نقل کیاہے کہ: مَیں نے حضرت امام شافعیؒ کو خواب میں دیکھا، مَیںنے پوچھا کہ: آپ کے ساتھ اللہ نے کیامعاملہ کیا؟ اُنھوںنے کہا: میری مغفرت فرمادی ایک درود کی وجہ سے، جو مَیںنے اپنی کتاب ’’رسالہ‘‘ میں لکھا تھا، وہ یہ ہے: ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَكَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ، وَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ‘‘. ’’بیہقی‘‘ نے ابوالحسن شافعیؒ سے اُن کا اپنا خواب نقل کیاہے، وہ کہتے ہیں کہ: مَیںنے حضورِاقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی، مَیںنے حضورﷺ سے دریافت کیا کہ: یارسولَ اللہ! امام شافعیؒ نے جواپنے رسالے میں درود لکھاہے: ’’صَلَّٰی اللہُ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَكَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَغَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ‘‘، آپ کی طرف سے اُن کو اِس کاکیا بدلہ دیاگیاہے؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: میری طرف سے یہ بدلہ دیاگیاہے کہ، وہ حساب کے لیے نہیں روکے جائیںگے۔ ابن بُنان اَصبہانی کہتے ہیںکہ: مَیںنے حضورِاقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی، مَیں نے پوچھا: یارسولَ اللہ! محمدبن ادریسؒ یعنی امام شافعیؒ آپ کے چچا کی اولاد ہیں، (چچا کی اولاد اِس وجہ سے کہاکہ، آپ کے دادے ہاشم پر جاکر اِن کانسب مل جاتاہے، وہ عبدیزید ابن ہاشم کی اولاد میں ہیں)، آپ نے کوئی خصوصی اِکرام اُن کے لیے فرمایاہے؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں!مَیںنے اللہ تعالیٰ سے یہ دعاکی ہے کہ: قِیامت میں اُس کا حساب نہ لیاجائے، مَیں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! یہ اِکرام اُن پر کِس عمل کی وجہ سے ہوا؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے اوپر درود ایسے الفاظ کے ساتھ پڑھا کرتاتھا کہ جن الفاظ کے ساتھ کسی اَور نے نہیں پڑھا، مَیںنے عرض کیا: یارسولَ اللہ! وہ کیا الفاظ ہیں؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَكَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ، وَصَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ کُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ‘‘. (بدیع) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً