فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
لیکن جب بھی نبیٔ کریم ﷺ کا پاک نام حدیث میں آتا مَیں اُس کے نیچے ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ لکھ دیتاتھا، اللہجَلَّ شَانُہٗنے اُس کے بدلے میں میرا یہ اکرام فرمایا جو تم دیکھ رہے ہو۔ (بدیع) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۲۵) ابوسلیمان بن محمدبن الحسین حِرانی کہتے ہیں کہ: ہمارے پڑوس میں ایک صاحب تھے، کہ جن کا نام ’’فضل‘‘ تھا، بہت کثرت سے نماز روزے میں مشغول رہتے تھے، اِنھوں نے بیان کیا کہ: مَیں حدیث لکھا کرتاتھا؛ لیکن اُس میں درود شریف نہیں لکھتا تھا، وہ کہتے ہیں کہ: مَیں نے حضورِاقدس ﷺ کو خواب میں دیکھا، حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: جب تُو میرا نام لکھتاہے یا لیتاہے تو درود شریف کیوں نہیں پڑھتا؟ (اِس کے بعد اُنھوں نے درود کا اہتمام شروع کردیا)، اِس کے کچھ دنوں بعد حضورِاقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی، حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: تیرا درود میرے پاس پہنچ رہاہے، جب میرا نام لیاکرے تو ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہاکر۔ (بدیع) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۲۶) اِنھیں ابوسلیمان حِرانی کا خود اپنا ایک قصہ نقل کیاگیاہے، وہ کہتے ہیںکہ: مَیں نے ایک مرتبہ حضورِاقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی، حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: ابوسلیمان! جب تُو حدیث میں میرا نام لیتاہے اور اُس پر درود بھی پڑھتاہے تو پھر وَسَلَّمْ کیوں نہیں کہاکرتا؟یہ چار حروف ہیں، اور ہرحَرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں، توتُو چالیس نیکیاں چھوڑدیتاہے۔ (بدیع) فصلِ چہارم کے اخیر میں آداب کے سلسلے میں ’’زادالسعید‘‘ سے بھی اِس نوع کا ایک قصہ گزر چکا۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ مُنقَبَض: ناراض۔ (۲۷)ابراہیم نسَفی کہتے ہیں: مَیں نے نبیٔ کریم ﷺ کی خواب میں زیارت کی، تو مَیںنے نبیٔ کریم ﷺ کو کچھ اپنے سے مُنقَبَض پایا، تو مَیں نے جلدی