فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
آواز آئی کہ: یہ دنیا میں تیری زبان کی بے احتیاطی کی سزاہے، جب اُن دونوں فرشتوں نے میرے عذاب کا ارادہ کیا تو فوراً ایک نہایت حسین شخص میرے اور اُن کے درمیان حائل ہوگیا، اُس میں سے نہایت ہی بہتر خوشبو آرہی تھی، اُس نے مجھ کو فرشتوں کے جوابات بتادیے، مَیں نے فوراً کہہ دیے، مَیںنے اُن سے پوچھا کہ: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ کون صاحب ہیں؟ اُنھوں نے کہا: مَیں ایک آدمی ہوں جوتیرے کثرتِ دُرود سے پیدا کیاگیا ہوں، مجھے یہ حکم دیاگیاہے کہ، مَیں ہر مصیبت میں تیری مددکروں۔ (بدیع) نیک اعمال بہترین صورتوں میں اور بُرے اعمال قَبیح صورتوں میں آخرت میں مُمثَّل ہوتے ہیں۔ ’’فضائلِ صدقات‘‘ حصہ دوم میں مُردے کے جواحوال تفصیل سے ذکر کیے گئے ہیں، اُس میں تفصیل سے یہ ذکر کیاگیاہے کہ: میت کی نعش جب قبر میں رکھی جاتی ہے تو نماز اُس کی دائیں طرف، روزہ بائیں طرف اور قرآنِ پاک کی تلاوت اور اللہ کا ذکر سر کی طرف، وغیرہ وغیرہ کھڑے ہوجاتے ہیں، اور جس جانب سے عذاب آتاہے وہ مُدافَعت کرتے ہیں، اِسی طرح سے بُرے اعمال خبیث صورتوں میں۔ زکوٰۃ کامال ادانہ کرے کی صورت میں تو قرآنِ پاک اور احادیث میں کثرت سے یہ ذکر کیاگیاہے کہ: وہ مال اَژدہا بن کر اُس کے گلے کا طَوق ہوجاتاہے۔اَللّٰہُمَّ احْفَظْنَا مِنْہُ. یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۲۳) حضرت عبدالرحمن بن سَمُرہص فرماتے ہیں کہ: ایک مرتبہ حضورِاقدس ﷺ باہر تشریف لائے، اور ارشاد فرمایا کہ: مَیں نے رات ایک عجیب منظر دیکھا،کہ ایک شخص ہے، وہ پُل صراط کے اوپر کبھی تو گھِسٹ کرچلتاہے، کبھی گُھٹنوں کے بَل چلتاہے، کبھی کسی چیز میں اَٹک جاتاہے، اِتنے میں مجھ پر درود پڑھنا اُس شخص کا پہنچا، اور اُس نے اُس شخص کو کھڑا کردیا، یہاں تک کہ وہ پُل صراط سے گزرگیا۔(بدیع عن الطبرانی وغیرہ) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۲۴) حضرت سفیان بن عُیینہؒ حضرت خلَف سے نقل کرتے ہیں کہ: میرا ایک دوست تھا، جو میرے ساتھ حدیث پڑھا کرتاتھا، اُس کا انتقال ہوگیا، مَیں نے اُس کو خواب میں دیکھا کہ، وہ نئے سبز کپڑوں میں دَوڑتا پھررہاہے، مَیں نے اُس سے کہا کہ: تُو حدیث پڑھنے میں تو ہمارے ساتھ تھا، پھر یہ اِعزاز واِکرام تیرا کس بات پرہورہاہے؟ اُس نے کہا: حدیثیں تو مَیں تمھارے ساتھ ہی لکھا کرتا تھا؛