فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ؛ أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ. ترجَمہ: تمام عباداتِ قولیہ، مالیہ، بدنیہ اللہ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام اور اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں نازل ہوں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر؛ مَیں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیںہے، اور شہادت دیتاہوں کہ سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ (۲۹) اَلتَّحِیَّاتُ الْمُبَارَکاَتُ الصَّلَوَاتُ الطَّیِّبَاتُ لِلّٰہِ، سَلَامٌ عَلَیْكَ أَیُّھَا النَّبِيُّ! وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ، سَلَامٌ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ؛ أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّااللہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ. ترجَمہ: ساری بابرکت عباداتِ قولیہ، عباداتِ بدنیہ، عباداتِ مالیہ اللہ کے لیے ہیں۔ سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہوں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر؛ مَیں گواہی دیتاہوں کہ بے شک اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں، اور گواہی دیتاہوں کہ بے شک سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ (۳۰) بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ، اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ أَیُّھَا النَّبِيُّ! وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ، اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ؛ أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّااللہُ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ. أَسْأَلُ اللہَ الْجَنَّۃَ، وَأَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ. ترجَمہ: اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں اور اللہ کی توفیق سے شروع کرتاہوں، ساری عباداتِ قولیہ، عباداتِ بدنیہ، عباداتِ مالیہ اللہ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوںپر (بھی) سلام ہو؛ مَیں شہادت دیتاہوں کہ بے شک اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں،اور شہادت دیتاہوں کہ بے شک سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے مَیں جنت کی درخواست کرتاہوں اور جہنَّم سے پناہ مانگتاہوں۔ (۳۱) اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ الزَّاکِیَاتُ لِلّٰہِ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ أَیُّھَا النَّبِيُّ! وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ، اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ؛ أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّااللہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ. ترجَمہ: پاکیزہ عباداتِ قولیہ، عباداتِ مالیہ، عباداتِ بدنیہ اللہ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر (بھی) سلام ہو؛ مَیں شہادت دیتاہوں کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے سِوا کوئی معبود نہیں، اور شہادت دیتاہوں کہ بے شک سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ (۳۲) بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہِ خَیْرِ الْأَسْمَاءِ، اَلتَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ، أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، أَرْسَلَہٗ بِالحَقِّ بَشِیْراً وَّنَذِیْراً، وَأَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ لَارَیْبَ فِیْھَا. اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ أَیُّھَا النَّبِيُّ! وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَكَاتُہٗ، اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ؛ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ وَاھْدِنِيْ. ترجَمہ: اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں، اور اللہ ہی کی توفیق سے جوسارے ناموں میں سب سے بہتر نام ہے، ساری عباداتِ قولیہ، عباداتِ مالیہ، عباداتِ بدنیہ اللہ کے لیے ہیں؛ مَیں گواہی دیتاہوں کہ بلاشک اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہاہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اور گواہی دیتا ہوں کہ بلاشک سیدنا محمدﷺ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں، آپ کو حق کے ساتھ (فرماں برداروں کے لیے) خوش خبری دینے والا، (نافرمانوں کے لیے) ڈرانے والا بناکر بھیجا، اور اِس بات کی گواہی دیتاہوں کہ قِیامت آنے والی ہے، اِس میںکوئی شک نہیں ہے؛ سلام