فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
ایک ضروری بات قابلِ تنبیہ یہ ہے کہ، ’’زادالسعید‘‘ کے حوالوں میں کاتب کی غلطی سے تقدُّم تأخُّر ہوگیا، اِس کا لحاظ رہے۔ (۱۹) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ كَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ. ترجَمہ: اے اللہ! اپنے بندے اور رسول سیدنا محمدﷺ پر درود نازل فرما جیساکہ تُونے حضرت ابراہیمں کی اولاد پر درود نازل فرمایا، اور سیدنا محمدﷺ اور آلِ سیدنا محمدﷺ پر برکت نازل فرما جس طرح تُونے حضرت ابراہیمں کی اولاد پر برکت نازل فرمائی۔ (۲۰) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ، وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ كَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! درود نازل فرما نبیٔ اُمّی سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جس طرح تُونے حضرت ابراہیمں پر درود نازل فرمایا، اور برکت نازل فرما نبیٔ اُمّی سیدنا محمدﷺ پر جس طرح تُونے حضرت ابراہیمں پر برکت نازل فرمائی، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ (۲۱) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ. اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ صَلَاۃً تَکُوْنُ لَكَ رِضیً، وَلَہُ جَزَاءً، وَلِحَقِّہٖ أَدَاءً، وَأَعْطِہِ الوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالمَقَامَ المَحْمُودَ الَّذِيْ وَعَدْتَّہٗ، وَاجْزِہٖ عَنَّا مَا ہُوَ أَہْلُہٗ، وَاجْزِہٖ أَفْضَلَ مَا جَازَیْتَ نَبِیًّا عَنْ قَوْمِہٖ وَرَسُوْلًا عَنْ أُمَّتِہٖ، وَصَلِّ عَلٰی جَمِیْعِ إِخْوَانِہٖ مِنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصَّالِحِیْنَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ. ترجَمہ:اے اللہ! اپنے (برگُزیدہ) بندے اور اپنے رسول نبیٔ اُمّی سیدنا محمدﷺ پر اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر درود نازل فرما۔ اے اللہ! سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر ایسا درود نازل فرما جو تیری رَضاکا ذریعہ ہو، اور حضورﷺ کے لیے پورا بدلہ ہو، اور آپ کے حق کی ادائیگی ہو، اور آپ کو وسیلہ اور فضیلت اور مقامِ محمود جس کا تُونے وعدہ کیاہے عطافرما۔ (اِن تینوں کا بیان فصل ثانی کی حدیث ؍۷ پر گذر گیا)، اور حضورﷺ کو ہماری طرف سے ایسی جزا عطا فرما جو آپ کی شانِ عالی کے لائق ہو، اور آپ کو اُن سب سے افضل بدلہ عطا فرما جو تُونے کسی نبی کو اُس کی قوم کی طرف سے اور کسی رسول کو اُس کی اُمَّت کی طرف سے عطا فرمایا، اور حضورﷺ کے تمام برادران: انبیاء وصالحین پر اے ارحم الراحمین! درود نازل فرما۔ (۲۲) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، وَبَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! درود نازل فرما نبیٔ اُمّی سیدنا محمدﷺ پر اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جیسا کہ تُونے درود نازل فرمایا حضرت ابراہیم ں اور حضرت ابراہیمں کی اولاد پر، اور برکت نازل فرما نبیٔ اُمّی سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جیساکہ تُونے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیمں اور حضرت ابراہیمں کی اولاد پر، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔