فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
سیدنا ابراہیمں پر اور سیدنا ابراہیمں کی اولاد پر۔ (۱۶) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ،إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. اَللّٰھُمَّ تَرَحَّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا تَرَحَّمْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. اَللّٰھُمَّ تَحَنَّنْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا تَحَنَّنْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. اَللّٰھُمَّ سَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا سَلَّمْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! سیدنا محمدﷺ اور آلِ سیدنا محمدﷺ پر درود نازل فرما جس طرح تُونے حضرت ابراہیمں اور حضرت ابراہیمں کی اولاد پر درود نازل فرمایا، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ اے اللہ سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر برکت نازل فرما جس طرح تُونے سیدنا ابراہیمں اور سیدنا ابراہیم ںکی اولاد پر برکت نازل فرمائی، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ اے اللہ! رحمت بھیج سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جس طرح تُونے سیدنا ابراہیم ں اور سیدنا ابراہیم ں کی اولاد پر رحمت بھیجی، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ اے اللہ! سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر محبت آمیز شفقت فرما جس طرح تُونے حضرت ابراہیم ں اور حضرت ابراہیمں کی اولاد پرمحبت آمیز شفقت فرمائی، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ اے اللہ! سلام بھیج سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جس طرح تُونے حضرت ابراہیمں اور حضرت ابراہیمں کی اولاد پر سلام بھیجا، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ (۱۷) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَبَارِكْ وَسَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَّاٰلَ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ فِي الْعَالَمِیْنَ،إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! درود نازل فرما سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی آل پر،اور برکت وسلام بھیج سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر، اور رحمت فرما سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولاد پر جیساکہ تُونے درود وبرکت اور رحمت نازل فرمائی سیدنا ابراہیمں اور آلِ سیدنا ابراہیم ںپر سارے جہانوں میں، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ (۱۸) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ، إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. ترجَمہ: اے اللہ! سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولادپر درود نازل فرماجس طرح تُونے حضرت ابراہیم ںاور حضرت ابراہیمں کی اولاد پر درود نازل فرمایا، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ اے اللہ! سیدنا محمدﷺ اور سیدنا محمدﷺ کی اولادپر برکت نازل فرما جس طرح تُونے سیدنا ابراہیم ں اور سیدنا ابراہیمں کی اولاد پر برکت نازل فرمائی، بے شک تُو سِتودہ صفات بزرگ ہے۔ تقدُّم تأخُّر: آگے پیچھے۔ یہ نماز والا مشہور درود ہے، فصلِ ثانی کی حدیث ۱؍ پر اِس پر مفصَّل کلام گذر چکاہے۔ ’’زادالسعید‘‘ میںلکھاہے کہ: یہ سب صیغوں سے بڑھ کر صحیح ہے۔