فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
اللہِ! أَفْضَلَ مَاجَزیٰ نَبِیًّا عَنْ قَوْمِہٖ، وَرَسُوْلًا عَنْ أُمَّتِہٖ. وَصَلَّی اللہُ عَلَیْكَ کُلَّمَا ذَكَرَكَ الذَّاکِرُوْنَ، وَکُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِكَ الْغَافِلُوْنَ. وَصَلّٰی عَلَیْكَ فِي الْأَوَّلِیْنَ، وَصَلّٰی عَلَیْكَ فِي الاٰخِرِیْنَ أَفْضَلَ وَاَکْمَلَ وَاَطْیَبَ مَاصَلّٰی عَلیٰ أَحَدٍ مِّنَ الْخَلْقِ أَجْمَعِیْنَ، كَمَا اسْتَنْقَذَنَا بِكَ مِنَ الضَّلَالَۃِ وَبَصَّرَنَا بِكَ مِنَ الْعَمٰی وَالْجَھَالَۃِ، أَشْھَدُ أَنْ لَّاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَأَشْھَدُ أَنَّكَ عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، وَأَمِیْنُہٗ وَخَیْرَتُہٗ مِنْ خَلْقِہٖ، وَأَشْھَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ الرِّسَالَۃَ، وَأَدَّیْتَ الْأَمَانَۃَ، وَنَصَحْتَ الْأُمَّۃَ، وَجَاہَدْتَ فِي اللہِ حَقَّ جِھَادِہٖ. اَللّٰہُمَّ اٰتِہٖ نِھَایَۃَ مَا یَنْبَغِيْ أَنْ یَّأْمُلَہُ الْاٰمِلُوْنَ. (قلت: وذکرہ النووي في مناسکہ بأکثر منہ) برگُزیدہ: منتخب۔ مَساعیٔ جَمیلہ: بہترین کوششیں۔ ترجَمہ:آپ پر سلام اے اللہ کے رسول! آپ پر سلام اے اللہ کے نبی! آپ پر سلام اے اللہ کی برگُزیدہ ہستی! آپ پر سلام اے اللہ کی مخلوق میں سب سے بہتر ذات! آپ پر سلام اے اللہ کے حبیب! آپ پر سلام اے رسولوں کے سردار! آپ پر سلام اے خاتم النبیین! آپ پر سلام اے سردار اُن لوگوں کے جو قِیامت میں روشن چہرے والے اور روشن ہاتھ پاؤں والے ہوںگے! (یہ مسلمانوں کی خاص علامت ہے کہ، دنیا میں جن اَعضا کو وہ وُضو میں دھوتے رہے ہیں وہ قِیامت کے دن نہایت روشن ہوںگے) آپ پر سلام اے جنت کی بشارت دینے والے! آپ پر سلام اے جہنَّم سے ڈرانے والے! آپ پر اور آپ کے اہلِ بیت پر سلام جو طاہر ہیں، سلام آپ پر اور آپ کی اَزواج مطہَّرات پر جو سارے مؤمنوں کی مائیں ہیں، سلام آپ پر اور آپ کے تمام صحابۂ کرام ث پر، سلام آپ پر اور تمام انبیا اور تمام رسولوں پر، اور تمام اللہ کے نیک بندوں پر۔ یارسولَ اللہ! اللہ جَلَّ شَانُہٗ آپ کو ہم لوگوں کی طرف سے اُن سب سے بڑھ کر جَزائے خیر عطا فرمائے جتنی کہ کسی نبی کو اُس کی قوم کی طرف سے اور کسی رسول کو اُس کی اُمَّت کی طرف سے عطافرمائی ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ آپ پر درود بھیجے جب بھی ذکر کرنے والے آپ کا ذکر کریں، اور جب بھی کہ غافل لوگ آپ کے ذکر سے غافل ہوں۔ اللہتَعَالیٰ شَانُہٗآپ پر اوّلین میں درود بھیجے، اللہتَعَالیٰ شَانُہٗ آپ پر آخرین میں درود بھیجے اُس سب سے افضل اور اکمل اور پاکیزہ جو اللہ نے اپنی ساری مخلوق میں سے کسی پر بھی بھیجاہو، جیساکہ اُس نے نجات دی ہم کو آپ کی برکت سے گمراہی سے، اور آپ کی وجہ سے جَہالت اور اندھے پن سے بصیرت عطافرمائی۔ مَیں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں، اور گواہی دیتاہوں اِس بات کی کہ آپ اللہ کے بندے اور اُس کے رسول ہیں، اور اُس کے امین ہیں، اور ساری مخلوق میں سے اُس کی برگزیدہ ذات ہیں۔ اور اِس کی گواہی دیتاہوں کہ آپ نے اللہ کی رسالت کو پہنچادیا، اُس کی امانت کو اداکردیا، اُمَّت کے ساتھ پوری پوری خیرخواہی فرمائی، اور اللہ کے بارے میں کوشش کا حق ادا فرمادیا۔ یا اللہ! آپ کو اِس سے زیادہ سے زیادہ عطافرما جس کی اُمید کرنے والے اُمید کرسکتے ہیں۔(یہاںتک سلام کا ترجَمہ ہوا)