فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کا اور اُس کے باپ کا نام لے کر درود پہنچاتاہے کہ: فلاں شخص جو فلاں کا بیٹا ہے اُس نے آپ پر درود بھیجاہے۔ اِضافہ: زیادتی۔ سیَّاحِین: پھرنے والے۔ فائدہ: علامہ سخاویؒ نے ’’قولِ بدیع‘‘ میںبھی اِس حدیث کو نقل کیاہے، اور اُس میں اِتنا اِضافہ ہے کہ، فلاں شخص جو فلاں کا بیٹا ہے اُس نے آپ پر درود بھیجاہے۔ حضورﷺ نے فرمایا کہ: پھر اللہ جَلَّ شَانُہٗاُس کے ہر درود کے بدلے میں اُس پر دس مرتبہ درود (رحمت) بھیجتے ہیں۔ ایک اَور حدیث سے یہ مضمون نقل کیاہے کہ: اللہ جَلَّ شَانُہٗنے فرشتوں میں سے ایک فرشتے کو ساری مخلوق کی بات سننے کی قوت عطافرمائی ہے، وہ قِیامت تک میری قبر پر مُتعیَّن رہے گا، جب کوئی شخص مجھ پر درود بھیجے گا تو وہ فرشتہ اُس شخص کا اور اُس کے باپ کا نام لے کر مجھ سے کہتاہے کہ: فلاں نے جو فلاں کا بیٹا ہے آپ پر درود بھیجاہے، اور اللہجَلَّ شَانُہٗنے مجھ پر یہ ذمَّہ لیاہے کہ، جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے گا اللہجَلَّ شَانُہٗاُس پر دس دفعہ درود بھیجیںگے۔ ایک اَور حدیث سے بھی یہی فرشتے والا مضمون نقل کیاہے، اور اُس کے آخر میں یہ مضمون ہے کہ: مَیںنے اپنے رب سے یہ درخواست کی تھی کہ، جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے اللہ جَلَّ شَانُہٗاُس پر دس دفعہ درود بھیجے، حقتَعَالیٰ شَانُہٗنے میری یہ درخواست قبول فرمالی۔ حضرت ابواُمامہص کے واسطے سے بھی حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے کہ: جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتاہے اللہجَلَّ شَانُہٗ اُس پر دس دفعہ درود (رحمت) بھیجتے ہیں، اور ایک فرشتہ اُس پر مقرَّر ہوتا ہے جو اُس درود کو مجھ تک پہنچاتاہے۔ ایک جگہ حضرت انسص کی حدیث سے حضورِاقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاہے کہ: جو شخص میرے اوپر جمعہ کے دن یا جمعہ کی شب میں درود بھیجے اللہجَلَّ شَانُہٗ اُس کی سوحاجتیں پوری کرتے ہیں، اور اُس پر ایک فرشتہ مقرر کردیتے ہیں جو اُس کو میری قبر میں مجھ تک ایسی طرح پہنچاتاہے جیسے تم لوگوں کے پاس ہدایا بھیجے جاتے ہیں۔ اِس حدیث پر یہ اشکال نہ کیاجائے کہ، اِس حدیث سے معلوم ہوتاہے کہ وہ ایک فرشتہ ہے جو قبر اطہر پر مُتعیَّن ہے، جو ساری دنیا کے صَلاۃ وسلام حضورﷺ تک پہنچاتارہے، اور اِس سے پہلی حدیث میںآیاتھا کہ: اللہ کے بہت سے فرشتے زمین میں پھرتے رہتے ہیں جو حضورﷺ تک اُمَّت کا سلام پہنچاتے رہتے ہیں؛ اِس لیے کہ جو فرشتہ قبر اَطہر پر مُتعیَّن ہے اُس کا کام صرف یہی ہے کہ، حضورﷺ تک اُمَّت کا سلام پہنچاتارہے، اور یہ فرشتے جو