فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
ایک مرتبہ چند لوگوں کو دیکھ کر ارشاد فرمایا کہ: دانتوں میں خِلال کرو، اُنھوں نے عرض کیا کہ: ہم نے تو آج گوشت چکھا بھی نہیں، حضورﷺ نے فرمایا کہ: فلاں شخص کا گوشت تمھارے دانتوں کو لگ رہا ہے، معلوم ہوا کہ اُن کی غِیبت کی تھی۔ اللہ تعالیٰ اپنے حِفظ میں رکھے کہ ہم لوگ اِس سے بہت ہی غافل ہیں، عوام کا ذکر نہیں خَواص مُبتلا ہیں، اُن لوگوں کو چھوڑ کر جو دنیادار کہلاتے ہیں، دِین داروں کی مَجالِس بھی بِالعُموم اِس سے کم خالی ہوتی ہیں، اِس سے بڑھ کر یہ ہے کہ، اکثر اُس کو غیبت بھی نہیں سمجھاجاتا ہے، اگر اپنے یا کسی کے دل میں کچھ کھٹکا بھی پیدا ہوتو اُس پر اِظہارِ واقعہ کا پردہ ڈال دیاجاتاہے۔نبیٔ کریم ﷺ سے کسی نے دریافت کیا کہ: غیبت کیاچیز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: کسی کی پَسِ پُشت ایسی بات کرنی جو اُسے ناگَوار ہو، سائل نے پوچھا کہ: اگر اُس میں وَاقِعتاً وہ بات موجود ہوجو کہی گئی؟ حضورﷺ نے فرمایا: جب ہی تو غیبت ہے، اگر وَاقِعتاً موجود نہ ہو تب تو بُہتان ہے۔ ایک مرتبہ نبیٔ کریم ﷺ کا دوقبروں پر گزر ہوا ، تو حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: اِن دونوں کو عذابِ قبر ہورہا ہے: ایک کو لوگوں کی غیبت کرنے کی وجہ سے، دوسرے کوپیشاب سے اِحتیاط نہ کرنے کی وجہ سے۔ حضورﷺ کا ارشاد ہے کہ: سود کے سَتَّر سے زیادہ باب ہیں، سب سے سَہَل وہلکا درجہ اپنی ماں سے زِنا کرنے کے برابر ہے، اور ایک درہم سُود کا پینتیس(۳۵)زنا سے زیادہ سخت ہے، اور بدترین سود اور سب سے زیادہ خبیث ترین سود مسلمان کی آبرُو رَیزی ہے۔ مُعتَد بِہٖ: بہت سی۔بَلا: مصیبت۔ سِیَاہ کار: گنہ گار۔ کبر ونخوت:تکبرُّوگھمنڈ۔حقد: دشمنی۔کِذب: جھوٹ۔ مَکروہ: ناپسندیدہ۔ مُشتَبہ: شک والی۔ سَنکھیا: زہر۔ شِکم سَیر:پیٹ بھراہوا۔ شَہوانِیَّہ: خواہشات۔ بہِیمِیّہ:حیوانیت۔ مَلکِیَّہ: فرشتوں والی۔ تَلافیِٔ مَافَات: جوکمی رہ گئی اُسے پورا کرنا۔ حِفظِ مَاتَقدَّم: پہلے سے تیاری کرلینا۔ خَوَید: ہرے گیہوں یا جَو۔ تلافی: کمی پوری کرنا۔ مُیسَّر: حاصل۔ سَیر: پیٹ بھرنا۔ مَشرُوع: جائز کیاجانا۔ مَنافِع: فائدے۔ احادیث میں غیبت اور مسلمان کی آبرُو رَیزی پر سخت سے سخت وعیدیں آئی ہیں، میرا دل چاہتا تھا کہ اُن میں سے کچھ مُعتَد بِہٖ روایات جمع کروں؛ اِس لیے کہ ہماری مجلسیں اِس سے بہت ہی زیادہ پُر رہتی ہیں؛ مگر مضمون دوسرا ہے؛ اِس لیے اِسی قدر پر اِکتِفا کرتاہوں۔ اللہ پاک ہم لوگوں کو اِس بَلا سے محفوظ فرمائیں، اور بزرگوں اور دوستوں کی دعا سے مجھ سِیَاہ کار کو بھی محفوظ فرمائیں،کہ باطِنی اَمراض میںکثرت سے مُبتلاہوں: کِبرو نَخوَت، جَہل وغَفلت، حِقد وکِینہ، بدظنی کِذب وبَدعَہدی، رِیاوبُغض وغِیبت دُشمنی کون بیماری ہے یارب جونہیں مجھ میں ہوئی