فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
(اورہمارے زمانے میں اِس کے قائم مُقام گھڑی گھنٹے ہوگئے ہیں)۔ دوسرے، اذان کی خبر رکھے۔ تیسرے، دل سے ہر وقت نماز کے وقت کا خَیال رکھے، کبھی ایسا نہ ہو کہ وقت گُزرجائے، پتہ نہ چلے۔ پھرقِبلے کی طرف منھ کرنے میں بھی تین چیزوں کی رِعایت رکھے: اوَّل یہ کہ، ظاہری بدن سے اُدھر مُتوجَّہ ہو۔ دوسرے یہ کہ، دِل سے اللہ کی طرف توجُّہ رکھے، کہ دل کا کعبہ وہی ہے۔ تیسرے، مالک کے سامنے جس طرح ہَمہ تَن مُتوجَّہ ہوناچاہیے اِس طرح متوجَّہ ہو۔ پھرنیت بھی تین چیزوں کی محتاج ہے: اوَّل یہ کہ، کون سی نمازپڑھ رہاہے؟۔ دوسرے یہ کہ، اللہ کے سامنے کھڑاہے اور وہ دیکھتا ہے۔ تیسرے یہ کہ، وہ دل کی حالت کوبھی دیکھتا ہے۔ ماسِوا: عَلاوہ۔ رَسائی: پہنچ۔خوش نُودی: خوشی۔حاوی: گھیرنے والا۔ پھر تکبیرِ تحریمہ کے وقت بھی تین چیزوں کی رِعایت کرنا ہے: اوَّل یہ کہ، لفظ صحیح ہو۔ دوسرے، ہاتھوں کوکانوں تک اُٹھائے، (گویا اشارہ ہے کہ اللہ کے ماسِواسب چیزوں کوپیچھے پھینک دیا)۔ تیسرے یہ کہ، اَللہُ أَکْبَر کہتے ہوئے اللہ کی بَڑائی اور عَظمت دل میں بھی موجود ہو۔ پھر قِیام یعنی کھڑے ہونے میں بھی تین چیزیں ہیں: اوَّل یہ کہ، نگاہ سجدے کی جگہ رہے۔ دوسرے، دل سے اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کا خَیال کرے۔ تیسرے، کسی دوسری طرف مُتوجَّہ نہ ہو۔ کہتے ہیں کہ: جوشخص نماز میں اِدھر اُدھر متوجَّہ ہو اُس کی مثال ایسی ہے جیسے: کوئی شخص بڑی مشکل سے دَربانوں کی مَنَّت سَماجت کرکے بادشاہ کے حضور میں پہنچے، اورجب رَسائی ہو اور بادشاہ اُس کی طرف متوجَّہ ہو تو وہ اِدھر اُدھر دیکھنے لگے، ایسی صورت میں بادشاہ اُس کی طرف کیاتوجُّہ کرے گا!۔ پھر قرأت میں بھی تین چیزوں کی رعایت کرے: اوَّل، صحیح ترتیل سے پڑھے۔ دوسرے، اُس کے معنیٰ پر غور کرے۔ تیسرے، جوپڑھے اُس پرعمل کرے۔ پھر رکوع میں بھی تین چیزیں ہیں: اوَّل یہ کہ، کمر کو رکوع میں بالکل سیدھا رکھے، نہ نیچا کرے نہ اُونچا، (عُلَما نے لکھاہے کہ: سر اورکمر اورسُرین، تینوں چیزیں برابر رہیں)۔ دوسرے، ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر چوڑی کرکے گھٹنوں پر رکھے۔ تیسرے، تسبیحات کو عظمت اور وَقار سے پڑھے۔ پھر سجدے میں بھی تین چیزوں کی رعایت کرے: اوَّل یہ کہ، دونوں ہاتھ سجدے میں کانوں کے برابر رہیں۔ دوسرے، ہاتھوں کی کُہنیاں کھڑی رہیں۔ تیسرے، تسبیحات کوعَظمت سے پڑھے۔ پھر بیٹھنے میں بھی تین چیزوں کی رِعایت کرے: اوَّل یہ کہ، دایاں پاؤں کھڑاکرے اور بائیں پر بیٹھے۔ دوسرے یہ کہ، عظمت کے ساتھ معنیٰ کی رِعایت