فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
فرما دیا تھا تاکہ لوگ تیاری کرلیں، چناںچہ مسلمانوں کی اِتنی بڑی جماعت حضورﷺکے ساتھ ہوگئی، کہ رجسٹر میں اُن کا نام بھی لکھنا دشوار تھا، اور مجمع کی کثرت کی وجہ سے کوئی شخص اگر چُھپنا چاہتا کہ مَیں نہ جاؤں، نہ پتہ چلے تودشوار نہ تھا، اِس کے ساتھ ہی پھل بالکل پک رہے تھے، مَیں بھی سامانِ سفر کی تیاری کا صبح ہی سے اِرادہ کرتا؛ مگر شام ہوجاتی اور کسی قسم کی تیاری کی نوبت نہ آتی، لیکن مَیں اپنے دل میں خیال کرتا کہ مجھے وُسعت حاصل ہے، جب ارادہ پختہ کروںگا فوراً ہوجائے گا، حتی کہ حضورِ اقدس ﷺ روانہ بھی ہوگئے اور مسلمان آپ کے ساتھ ساتھ؛ مگر میرا سامانِ سفر تیار نہ ہوا، پھر بھی یہی خَیال رہا کہ ایک دو روز میں تیار کرکے جاملوں گا، اِسی طرح آج کل پر ٹَلتا رہا، حتی کہ حضور ﷺکے وہاں پہنچنے کازمانہ تقریباًآگیا، اُس وقت مَیں نے کوشش بھی کی؛ مگر سامان نہ ہوسکا، اب مَیں مدینۂ طیبہ میں اِدھر اُدھردیکھتا ہوں تو صرف وہی لوگ ملتے ہیں جن کے اوپر نِفاق کا بَدنُماداغ لگا ہوا تھا یا وہ معذور تھے، اورحضور ﷺنے بھی تبوک پہنچ کر دریافت فرمایا کہ: ’’کعب نظرنہیں پڑتے، کیا بات ہوئی؟‘‘ ایک صاحب نے کہا کہ: یارسولَ اللہ! اُس کو اپنے مال وجمال کی اَکڑ نے روکا، حضرت مُعاذص نے فرمایا: غلط کہا، ہم جہاں تک سمجھتے ہیں وہ بھلا آدمی ہے؛ مگر حضورِاقدس ﷺنے بالکل سکوت فرمایا اور کچھ نہیں بولے، حتی کہ چند روز میں مَیں نے واپسی کی خبرسنی، تو مجھے رنج وغم سوار ہوا اور بڑا فکر ہوا، دل میں نوبت:موقع۔ وُسعت: گنجائش۔ بَدنُما:بُرا۔ جھوٹے جھوٹے عُذر آتے تھے، کہ اِس وقت کسی فرضی عُذر سے حضورﷺکے غصے سے جان بچالوں، پھرکسی وقت مُعافی کی درخواست کر لوںگا، اور اِس بارے میں اپنے گھرانے کے ہر سمجھ دارسے مشورہ کرتا رہا؛ مگر جب مجھے معلوم ہوگیا کہ حضورﷺتشریف لے ہی آئے، تومیرے دل نے فیصلہ کیا کہ: بغیرسچ کے کوئی چیز نَجات نہ دے گی،اورمَیں نے سچ سچ عرض کرنے کی ٹھان ہی لی، حضور ﷺکی عادتِ شریفہ یہ تھی کہ جب سفرسے واپس تشریف لاتے تواوّل مسجد میںتشریف لے جاتے، اور دو رکعت تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد پڑھتے، اور وہاں تھوڑی دیرتشریف رکھتے کہ لوگوں سے ملاقات فرمائیں، چناںچہ حسبِ معمول حضور ﷺتشریف فرما رہے، اورمنافق لوگ جھوٹے جھوٹے عُذر کرتے اور قَسمیںکھاتے رہے، حضورِاکرم ﷺ اُن کے ظاہرِ حال کو قبول فرماتے رہے اور باطن کو اللہ کے سپرد فرماتے رہے، کہ اِتنے میں مَیں