فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
سے) بنا لے۔(کنزالعمال، حدیث: ۱۸۹۷۳) (۲۲)جوشخص اچھی طرح وُضوکرے، اُس کے بعدخشوع وخضوع سے دو یا چار رکعت نماز فرض یانفل پڑھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی مُعافی چاہے، تواللہتَعَالیٰ شَانُہٗ مُعاف فرمادیتے ہیں۔(مسند احمد، حدیث: ۲۷۵۴۶) (۲۳) زمین کے جس حِصَّے پر نمازکے ذریعے سے اللہ کی یاد کی جاتی ہے، وہ حصہ زمین کے دوسرے ٹکڑوں پر فخرکرتاہے۔ (کنزالعمال، حدیث: ۱۸۹۷۶) (۲۴) جوشخص دو رکعت نمازپڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کوئی دعامانگتا ہے توحق تَعَالیٰ شَانُہٗ وہ دعا قَبول فرمالیتے ہیں، خواہ فوراً ہو یاکسی مَصلَحت سے کچھ دیرکے بعد؛ مگر قَبول ضرورفرماتے ہیں۔(کنزالعمال، حدیث: ۱۹۰۱۸) (۲۵) جوشخص تنہائی میں دورکعت نماز پڑھے جس کواللہ اوراُس کے فرشتوں کے سِواکوئی نہ دیکھے، تواُس کو جہنَّم کی آگ سے بَری ہونے کاپَروانہ مل جاتاہے۔ (کنزالعمال، حدیث: ۱۹۰۱۹) (۲۶) جوشخص ایک فرض نمازاداکرے اللہ جَلَّ شَانُہٗ کے یہاں ایک مقبول دُعا اُس کی ہوجاتی ہے۔ (کنزالعمال، حدیث: ۱۹۰۴۰) (۲۷) جو پانچوں نمازوں کااِہتِمام کرتا رہے، اُن کے رکوع وسُجود اور وُضو وغیرہ کواِہتِمام کے ساتھ اچھی طرح پورا کرتا رہے، جنت اُس کے لیے واجب ہوجاتی ہے اور دوزخ اُس پر حرام ہوجاتی ہے۔(مسند احمد، حدیث: ۸۴۴۵) (۲۸)مسلمان جب تک پانچوں نمازوںکااِہتِمام کرتا رہتا ہے شیطان اُس سے ڈرتارہتا ہے، اورجب وہ نمازوں میںکوتاہی کرنے لگتاہے توشیطان کو اُس پر جُرأت ہوجاتی ہے اور اُس کے بہکانے کی طَمع کرنے لگتاہے۔ (۲۹) سب سے افضل عمل اوَّل وقت نمازپڑھنا ہے۔(مسند احمد، حدیث: ۲۷۴۷۶) (۳۰)نماز ہرمُتقی کی قربانی ہے۔ (کنزالعمال، حدیث: ۔۔۔۔) (۳۱)اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نمازکو اوَّل وقت پڑھنا ہے۔ (بخاری، مواقیت الصلاۃ، حدیث: ۵۲۷) (۳۲)صبح کوجوشخص نماز کو جاتا ہے اُس کے ہاتھ میں ایمان کا جھنڈا ہوتا ہے، اور جو بازار کو جاتا ہے اُس کے ہاتھ میں شیطان کا جھنڈا ہوتاہے۔ (ابن ماجہ، ابواب التجارات، حدیث: ۲۲۳۴) (۳۳)ظہر کی نمازسے پہلے چاررکعتوں کاثواب ایسا ہے جیسا کہ تہجُّد کی چار رکعتوں کا۔ (کنزالعمال، حدیث:۱۹۳۷۹) (۳۴) ظہرسے پہلے چار رکعتیں تہجُّد کی چار رکعتوں کے برابر شمار ہوتی ہے۔ (معجم اوسط، حدیث: ۶۳۳۲) (۳۵)جب آدمی نماز کو کھڑا ہوتاہے تورحمتِ اِلٰہیہ اُس کی طرف مُتوَجَّہ ہوجاتی ہے۔ (کنزالعمال، حدیث:۱۸۹۰۵) (۳۶)افضل ترین نمازآدھی رات کی ہے؛ مگر اُس کے پڑھنے والے بہت