فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
(۳)آدمی اورشرک کے درمیان نماز ہی حائل ہے۔ (مسلم، کتاب الایمان، حدیث: ۸۲) (۴)اسلام کی علامت نماز ہے، جوشخص دل کوفارغ کرکے اور اوقاتِ مُستحبَّات کی رعایت رکھ کر نماز پڑھے وہ مومن ہے۔ (۵) حق تَعَالیٰ شَانُہٗنے کوئی چیز ایمان اور نماز سے افضل فرض نہیں کی، اگراِس سے افضل کسی اَور چیز کو فرض کرتے توفرشتوں کو اُس کاحکم دیتے، فرشتے دن رات کوئی رکوع میں ہے کوئی سجدے میں۔(کنزالعمال، حدیث: ۱۹۰۳۸) (۶)نمازدین کاستون ہے۔(شعب الایمان، حدیث: ۲۸۰۷) (۷)نماز شیطان کامنھ کالاکرتی ہے۔(کنزالعمال، ۔۔۔۔۔) (۸)نماز مومن کانور ہے۔ (کنزالعمال،۔۔۔۔۔۔) (۹)نماز افضل جہاد ہے۔ (۱۰)جب آدمی نماز میں داخل ہوتا ہے توحق تَعَالیٰ شَانُہٗ اُس کی طرف پوری توجُّہ فرماتے ہیں، جب وہ نمازسے ہٹ جاتا ہے تووہ بھی توجُّہ ہٹالیتے ہیں۔ (۱۱)جب کوئی آفت آسمان سے اُترتی ہے تومسجد کے آباد کرنے والوںسے ہٹ جاتی ہے۔(کنزالعمال،۔۔۔۔۔۔) (۱۲)اگرآدمی کسی وجہ سے جہنَّم میں جاتا ہے تواُس کی آگ سجدے کی جگہ کو نہیں کھاتی۔ (۱۳)اللہ نے سجدے کی جگہ کو آگ پرحرام فرما دیا ہے۔ (بخاری، باب فضل السجود، حدیث: ۸۰۶) (۱۴)سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اللہ کے نزدیک وہ نماز ہے جو وقت پر پڑھی جائے۔ (بخاری، کتاب المواقیت، حدیث: ۵۲۳) (۱۵)اللہ جَلَّ شَانُہٗ کوآدمی کی ساری حالتوں میں سب سے زیادہ یہ پسند ہے کہ اُس کو سجدے میں پڑا ہوا دیکھیں، کہ پیشانی زمین سے رگڑ رہاہے۔ (معجم اوسط، حدیث: ۶۰۷۵) (۱۶)اللہ جَلَّ شَانُہٗکے ساتھ آدمی کو سب سے زیادہ قُرب سجدے میں ہوتا ہے۔ (مسلم، کتاب الصلاۃ، حدیث: ۴۸۲) (۱۷)جنت کی کُنجیاں نماز ہیں۔ (ترمذی (في النسخۃ المصریۃ)، حدیث: ۴) (۱۸) جب آدمی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے توجنت کے دروازے کھُل جاتے ہیں، اور اللہ جَلَّ شَانُہٗ اور اُس نمازی کے درمیان کے پردے ہٹ جاتے ہیں جب تک کہ کھانسی وغیرہ میں مشغول نہ ہو۔ (۱۹)نمازی شہنشاہ کا دروازہ کَھٹکاتا ہے، اوریہ قاعدہ ہے کہ جودروازہ کھٹکاتا ہی رہے تو کھُلتا ہی ہے۔(کنزالعمال، حدیث: ۱۸۹۷۰) (۲۰) نماز کا مرتبہ دِین میں ایسا ہی ہے جیساکہ سَر کا درجہ بدن میں۔(معجم اوسط، حدیث: ۲۲۹۲) (۲۱)نمازدل کانور ہے، جواپنے دل کو نورانی بناناچاہے (نمازکے ذریعے