فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
(حدیث؍ ۲۱): اکثرلوگوں کو صِحت کی فکر دامن گِیررہتی ہے، ورزِ ش کرتے ہیں، روزانہ غسل کرتے ہیں، دوڑتے ہیں، عَلی الصُّبح تفریح کرتے ہیں؛ اِسی طرح سے بعض لوگوں کو رنج وغم، فکر وتَشویش دامن گیر رہتی ہے، حضورﷺنے فرمادیا کہ: سورۂ فاتحہ ہربیماری سے شفا ہے اور قرآن شریف دلوں کی بیماری کو دُور کرنے والا ہے۔ (حدیث؍ ۲۲): لوگوں کو افتخار کے اسباب گذشتہ افتخارات کے عِلاوہ اَور بھی بہت سے ہوتے ہیں جن کا اِحاطہ مشکل ہے، اکثر اپنے نسب پر اِفتخار ہوتا ہے، کسی کو اپنی عادتوں پر، کسی کو اپنی ہر دِل عزیزی پر، کسی کو اپنے حُسنِ تدبیر پر؛ حضورﷺنے فرمایا کہ: حقیقتاً قابل افتخار جو چیز ہے وہ قرآن شریف ہے۔ اور کیوں نہ ہوکہ درحقیقت ہرجمال وکمال کو جامع ہے۔ ع آںچہ خوباں ہمہ دارند توتنہا داری (حدیث؍۲۳): اکثرلوگوں کو خزانہ جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے، کھانے اور پہننے میں تنگی کرتے ہیں، تکالیف برداشت کرتے ہیں، اور ننانوے کے پھیر میں ایسے پھنس جاتے ہیں جس سے نکلنا دُشوار ہوتا ہے، حضورﷺنے ارشاد فرمادیا کہ: ذخیرے کے قابل کلامِ پاک ہے، جتنا دل چاہے آدمی جمع کرے، کہ اِس سے بہتر کوئی خزینہ نہیں۔ (حدیث؍ ۲۴): اِسی طرح اگر برقی روشنیوں کا آپ کو شوق ہے، آپ اپنے کمرے میں دس قُمقُمے بجلی کے اِس لیے نَصَب کرتے ہیں کہ کمرہ جگمگا اُٹھے، تو قرآن شریف سے بڑھ کر نورانیت کس چیز میں ہوسکتی ہے؟۔ (حدیث؍ ۲۵): اگر آپ اِس پر جان دیتے ہیں کہ آپ کے پاس ہَدایا آیا کریں، دوست روزانہ کچھ نہ کچھ بھیجتے رَہا کریں، آپ تَوسِیعِ تعلُّقات اِسی کے خاطر کرتے ہیں، جو دوست، آشنا اپنے باغ کے پھلوں میں آپ کا حصہ نہ لگائے تو آپ اُس کی شکایت کرتے ہیں، تو قرآن شریف سے بہتر تحائف دینے والا کون ہے؟ کہ سکینہ اُس کے پاس بھیجی جاتی ہے، پس آپ کے کسی پر مرنے کی یہی وجہ ہے کہ وہ آپ کے پاس روزانہ کچھ نذرانہ لاتا ہے تو قرآن شریف میں اِس کا بھی بدل ہے۔ (حدیث؍ ۲۶): اور اگر آپ کسی وزیر کے اِس لیے ہر وقت قدم چومتے ہیں کہ وہ دَربار میں آپ کا ذکر کردے گا، کسی پیش کار کی اِس لیے خوشامد کرتے ہیں کہ وہ کَلکٹَر کے یہاں آپ کی کچھ تعریف کردے گا، یا کسی کی آپ اِس لیے چاپلوسی کرتے ہیں کہ محبوب کی مجلس میں آپ کا ذکر کردے، تو ’’قرآن شریف‘‘ احکمُ الحاکمین، محبوبِ حقیقی کے دربار میں آپ کا ذکر خود محبوب وآقا کی زبان سے کراتا ہے۔ (حدیث؍ ۲۷):اگر آپ اِس کے جویاں رہتے ہیں کہ: محبوب کو سب سے