فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
نے پوچھا: مہر کیاہے؟ فرشتوں نے کہا کہ: رسولِ مقبول ﷺ پر تین بار درود شریف پڑھنا۔ اور ایک روایت میں بیس بار آیاہے۔ فقط یہ واقعات ’’زاد السعید‘‘ میں نقل کیے ہیں، اِن میں سے بعض کو دوسرے حضرات نے بھی نقل کیاہے، اور اِن کے عِلاوہ بھی بہت سے واقعات اور بہت سے خواب درود شریف کے سلسلے میں مشائخ نے لکھے ہیں، جن میں سے بعض کا ذکر اِس رسالے میں کیاجاتاہے جو ’’زادالسعید‘‘ کے قصوں پر اِضافہ ہے۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۱۵) علامہ سخاویؒ لکھتے ہیں کہ: رشید عطَّار نے بیان کیاکہ: ہمارے یہاں مِصْر میں ایک بزرگ تھے، جن کانام ابوسعید خَیَّاط تھا، وہ بہت یکسو رہتے تھے، لوگوں سے مَیل جول بالکل نہیں رکھتے تھے، اِس کے بعد اُنھوں نے ابن رَشیق کی مجلس میں بہت کثرت سے جانا شروع کردیا، اوربہت اہتمام سے جایا کرتے، لوگوں کو اِس پر بہت تعجب ہوا، لوگوں نے اُن سے دریافت کیا، تو اُنھوں نے بتایا کہ: اُنھوں نے حضورِاقدس ﷺ کی خواب میں زیارت کی اور کہا کہ: حضورﷺ نے مجھ سے خواب میں ارشاد فرمایا کہ: ’’اِن کی مجلس میں جایاکر؛ اِس لیے کہ یہ اپنی مجلس میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے‘‘۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۱۶) ابوالعباس احمد بن منصور کا جب انتقال ہوگیا تو اہلِ شِیراز میں سے ایک شخص نے اُس کو خواب میں دیکھا کہ، وہ شیراز کی جامع مسجد میں محراب میں کھڑے ہیں، اور اُن پر ایک جوڑاہے، اور سر پر ایک تاج ہے جو جواہر اور موتیوں سے لَدا ہواہے، خواب دیکھنے والے نے اُن سے پوچھا، اُنھوں نے کہا: اللہجَلَّ شَانُہٗنے میری مغفرت فرمادی، اور میرا بہت اکرام فرمایا، اورمجھے تاج عطا فرمایا، اور یہ سب نبیٔ کریم ﷺ پر کثرتِ درود کی وجہ سے۔ (قولِ بدیع) یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ (۱۷) صوفیاء میں سے ایک بزرگ نقل کرتے ہیں کہ: مَیں نے ایک شخص کو -کہ جس کا نام مِسطح تھا، اور وہ اپنی زندگی میں دِین کے اعتبار سے بہت ہی بے پرواہ اور بے باک تھا (یعنی گناہوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتاتھا)- مرنے کے