فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
حضورﷺ نے فرمایا کہ: میرے پاس جبرئیل آئے تھے، اور اُنھوںنے کہا: (زمین پر) ناک رگڑے وہ شخص جس نے اپنے والدین یا اُن میں سے ایک کا زمانہ پایاہو اور اُنھوں نے اِس کو جنت میں داخل نہ کرایاہو، مَیںنے کہا: آمین، اور ناک رگڑے وہ شخص (یعنی ذلیل ہو) جس نے رمَضان کا مہینہ پایا اور اُس کی مغفرت نہ کی گئی ہو، مَیںنے کہا: آمین، اور ناک رگڑے وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر کیاجائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے،مَیںنے کہا: آمین۔ حضرت جابرصسے بھی یہ قصّہ نقل کیاگیاہے، اور اُس میں بھی منبر پر تین مرتبہ ’’آمین، آمین‘‘ کے بعد صحابہث کے سوال پر حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: جب مَیں پہلے درجے پر چڑھا تو میرے پاس جبرئیل آئے اور اُنھوں نے کہا: بدبخت ہو جیو وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور وہ مبارک مہینہ ختم ہوگیا اور اُس کی مغفرت نہ ہوئی، مَیںنے کہا: آمین، پھر اُنھوںنے کہا: بدبخت ہوجیو وہ شخص جس نے اپنے والدین کو یا اُن میں سے کسی ایک کو پایا ہو، اور اِنھوںنے اُس کو جنت میںداخل نہ کرایاہو،مَیںنے کہا: آمین، پھر کہا: بدبخت ہوجیو وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک ہو اور اُس نے آپ ﷺ پر درود نہ بھیجاہو، مَیںنے کہا: آمین۔ حضرت عمَّار بن یاسِرص سے بھی یہ قصہ نقل کیاگیا ہے، اور اُس میں حضرت جبرئیل کی ہر بد دُعا کے بعد یہ اِضافہ ہے کہ: جبرئیل نے مجھ سے کہا: آمین کہو۔حضرت ابن مسعودص سے بھی یہ حدیث نقل کی گئی ہے۔ حضرت ابن عباس صسے بھی یہ منبر والا قصّہ نقل کیاگیاہے، اور اُس میں اَور سخت الفاظ ہیں، حضورﷺ نے فرمایا: جبرئیل میرے پاس آئے تھے اور اُنھوںنے یوںکہا کہ: جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر کیاجائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے وہ جہنَّم میں داخل ہوگا، اللہ تعالیٰ اُس کو ہلاک کرے اور اُس کا مَلیامَیٹ کردے، مَیں نے کہا: آمین۔ اِسی طرح والدین اور رمَضان کے قصے میں بھی نقل کیا۔ حضرت ابوذر وحضرت بُریدہ اور حضرت ابوہریرہ ث سے بھی اِن مضامین کی روایتیں ذکر کی گئی ہیں۔ حضرت ابوہریرہ ص کی روایت میںبھی یہ اِضافہ ہے کہ: ہرمرتبہ میں مجھ سے حضرت جبرئیل نے کہا کہ: ’’کہو: آمین‘‘، جس پر مَیںنے آمین کہا۔ حضرت جابر بن سَمُرہ ص سے بھی یہ مضمون نقل کیاگیاہے۔ نیز عبداللہ بن الحارث ص سے بھی یہ حدیث نقل کی گئی ہے، اُس میں بددُعا دودفعہ ہے۔ اُس میں ارشاد ہے کہ: جس کے سامنے آپ کا ذکر کیاگیاہو اور اُس نے درود نہ پڑھا ہو اللہ تعالیٰ اُس کو ہلاک کرے پھر ہلاک کرے۔ حضرت جابرص