فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کے کھول بہ سبب برکت اِس مکان شریف کے، یا بہ سبب توفیق دینے نماز کی اِس میں، یا بہ سبب کھولنے حقائق نماز کے، اور مراد فضل سے رزقِ حلال ہے، کہ بعد نکلنے کے نماز سے اِس کی طلب کو جاتاہے۔ اھ اِس میں قرآن پاک کی اُس آیت کی طرف اشارہ ہے جو سورۂ جمعہ میں وارد ہے: ﴿فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلَاۃُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللہِ﴾. علامہ سخاویؒ نے حضرت علیص کی حدیث سے نقل کیاہے کہ: جب مسجد میں داخل ہواکرو تو حضورﷺ پر درود بھیجاکرو۔ اور حضورﷺ کی صاحب زادی حضرت فاطمہ رَضِيَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْهَا سے نقل کیاہے کہ: حضورﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے تو درود وسلام بھیجتے محمد پر (یعنی خود اپنے اوپر)، اور پھر یوں فرماتے: ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ ذُنُوْبِيْ، وَافْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ‘‘، اور جب مسجد سے نکلتے تب بھی اپنے اوپر درود وسلام بھیجتے اور فرماتے: ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ ذُنُوْبِيْ، وَافْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ فَضْلِكَ‘‘. حضرت انس ص ارشاد فرماتے ہیں کہ: جب حضورﷺ مسجد میں داخل ہوتے تو پڑھا کرتے: ’’بِسْمِ اللہِ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ‘‘، اور جب باہر تشریف لاتے تب بھی یہ پڑھا کرتے: ’’بِسْمِ اللہِ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ‘‘. حضرت ابن عمرص سے نقل کیاگیاہے کہ: حضورِاقدس ﷺ نے اپنے نواسے حضرت حسن ص کو یہ دعا سکھلائی تھی کہ، جب وہ مسجد میں داخل ہوا کریںتو حضورِاقدس ﷺ پر درود بھیجا کریں، اور یہ دعا پڑھا کریں: ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ‘‘، اور جب نکلاکریں جب بھی یہی دعا پڑھا کریں، اور أَبْوَابَ رَحْمَتِكَکی جگہ أَبْوَابَ فَضْلِكَ . حضرت ابوہریرہ ص سے حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاگیاہے کہ: جب کوئی شخص تم میں سے مسجد میں جایا کرے تو حضورﷺ پر سلام پڑھا کرے، اور یوں کہا کرے: ’’اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ‘‘، اور جب مسجد سے نکلا کرے تو حضورﷺ پر سلام پڑھا کرے اور یوں کہاکرے: ’’اَللّٰہُمَّ اعْصِمْنِيْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘. حضرت کعب صنے حضرت ابوہریرہص سے کہا کہ: مَیں تجھے دوباتیں بتاتاہوں اُنھیں بھولنا مت: ایک یہ کہ، جب مسجد میں جائے تو حضورﷺ پر درود بھیجے اور یہ دعا پڑھے: ’’اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ‘‘، اور جب باہر نکلے (مسجدسے) تو یہ دعاپڑھا کر: ’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِيْ وَاحْفَظْنِيْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘. اَور بھی بہت سے صحابہث اور تابعین سے یہ دعائیں نقل کی گئی ہیں۔