فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
بہت ہی بشَّاش تشریف لائے، چہرۂ انور پر بَشاشت کے اَثرات تھے، لوگوں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! آپ کے چہرۂ انور پر آج بہت ہی بشاشت ظاہر ہورہی ہے؟ حضورﷺ نے فرمایا: صحیح ہے، میرے پاس میرے رب کا پیام آیاہے، جس میں اللہجَلَّ شَانُہٗنے یوں فرمایاہے کہ: تیری اُمَّت میں سے جو شخص ایک دفعہ درود بھیجے گا اللہجَلَّ شَانُہٗ اُس کے لیے دس نیکیاںلکھے گا، اور دس سیِّئات اُس سے مٹائیںگے، اور دس درجے اُس کے بلند کریںگے۔ ایک روایت میں اِسی قصے میںہے کہ: تیری اُمَّت میں سے جو شخص ایک دفعہ درود بھیجے گا مَیں اُس پر دس دفعہ درود بھیجوںگا، اور جو مجھ پر ایک دفعہ سلام بھیجے گا مَیں اُس پر دس دفعہ سلام بھیجوںگا۔ ایک اَور روایت میں اِسی قصے میں ہے کہ: ایک دن نبیٔ کریم ﷺ کا چہرۂ انور بشاشت سے بہت ہی چمک رہاتھا، اور خوشی کے انوار چہرۂ انور پر بہت ہی محسوس ہورہے تھے، صحابہث نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! جتنی خوشی آج چہرۂ انور پر محسوس ہورہی ہے اُتنی تو پہلے محسوس نہیں ہوتی تھی، حضورﷺ نے فرمایا: مجھے کیوں نہ خوشی ہو؟ ابھی جبرئیل ں میرے پاس سے گئے ہیں اور وہ یوں کہتے تھے کہ: آپ کی اُمَّت میں سے جو شخص ایک دفعہ بھی درود پڑھے گا اللہجَلَّ شَانُہٗ اُس کی وجہ سے دس نیکیاں اُس کے نامۂ اعمال میں لکھیںگے، اور دس گناہ مُعاف فرمائیںگے، اور دس درجے بلند کریںگے، اور ایک فرشتہ اُس سے وہی کہے گا جو اُس نے کہا۔ حضورﷺ فرماتے ہیں: مَیں نے جبرئیل ںسے پوچھا: یہ فرشتہ کیسا؟ تو جبرئیل ں نے کہا کہ: اللہجَلَّ شَانُہٗنے ایک فرشتے کو قِیامت تک کے لیے مقرَّر کردیاہے کہ، جو آپ پر درود بھیجے وہ اُس کے لیے وَأَنْتَ صَلَّی اللہُ عَلَیْكَ کی دعا کرے۔ (کذا فی الترغیب) علامہ سخاویؒ نے ایک اشکال کیاہے کہ: جب قرآن پاک کی آیت ﴿مَنْ جَآئَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِھَا﴾ کی بنا پر ہر نیکی کا ثواب دس گنے ملتاہے، تو پھر درود شریف کی کیا خصوصیت رہی؟ بندے کے نزدیک تو اِس کا جواب آسان ہے، اور وہ یہ کہ حسبِ ضابطہ اُس کی دس نیکیاں علاحدہ ہیں، اور اللہجَلَّ شَانُہٗ کا دس دفعہ درود بھیجنا مستقل مزید انعام ہے۔ اور خود علامہ سخاویؒ نے اِس کا جواب یہ نقل کیاہے کہ: اوَّل تو اللہجَلَّ شَانُہٗ کا دس دفعہ درود بھیجنا اُس کی اپنی نیکی کے دس گُنے ثواب سے کہیں زیادہ ہے، اِس کے عِلاوہ دس مرتبہ درود کے ساتھ دس درجوں کا بلند کرنا، دس گناہوں کا مُعاف کرنا، دس نیکیوں کا اُس کے نامۂ اعمال میں لکھنا اور دس غلاموں کے آزاد کرنے کے بہ قدر ثواب ملنا مزید برآں ہے۔ حضرت تھانوی نَوَّرَاللہُ مَرْقَدَہٗ نے ’’زادُ السعید‘‘ میں تحریر فرمایاہے کہ: جس