فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
ترجَمہ:صبح اور شام (ہمیشہ)اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے رہیے۔ (۵۸) فَالَّذِیْنَ عِندَ رَبِّکَ یُسَبِّحُونَ لَہٗ بِاللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَہُمْ لَا یَسْئَمُونَ. [حٰم السجدۃ، ع:۵] ترجَمہ:جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں (یعنی مُقرَّب ہیں، مراد فرشتے ہیں)وہ رات دن اُس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں، ذرا بھی نہیں اُکتاتے۔ (۵۹) وَالْمَلٰئِکَۃُ یُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ، وَیَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِيْ الْأَرْضِ. [الشوریٰ، ع:۱] ترجَمہ:اورفرشتے اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے رہتے ہیں، اور اُن لوگوں کے لیے جو زمین میں رہتے ہیں اُن کے لیے اِستِغفار کرتے رہتے ہیں۔ (۶۰) وَتَقُولُوا سُبْحٰنَ الَّذِيْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِیْنَ، وَإِنَّا إِلیٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ. [الزخرف، ع:۱] ترجَمہ:اور تم سواریوں پر بیٹھ جانے کے بعد اپنے رب کی یاد کرو، اور کہو: پاک ہے وہ ذات جس نے اِن سواریوں کو ہمارے تابع کیا، اور ہم تو ایسے نہ تھے کہ اِن کو تابع کرسکتے، اور بے شک ہم کو اپنے رب کی طرف لوٹ کرجاناہے۔ (۶۱) سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُونَ. [الزخرف، ع:۷] ترجَمہ:آسمانوں اور زمین کا پروردگار -جو مالک ہے عرش کا بھی- پاک ہے اُن چیزوں سے جن کو یہ بیان کرتے ہیں۔ (۶۲) وَتُسَبِّحُوہُ بُکْرَۃً وَّأَصِیْلًا. [الفتح، ع:۱] ترجَمہ:اور تسبیح کرتے رہو اُس کی صبح کے وقت اور شام کے وقت۔ (۶۳) فَاصْبِرْ عَلیٰ مَا یَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ، وَمِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِ.[ق،ع:۳] ترجَمہ:پس اُن لوگوں کی (نامناسب باتوں پر )جو کچھ وہ کہیں صبر کیجیے، اور اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے رہیے آفتاب نکلنے سے پہلے اور آفتاب کے غروب کے بعد، اور رات میں بھی اُس کی تسبیح وتحمید کیجیے، اور (فرض) نمازوں کے بعد بھی تسبیح وتحمید کیجیے۔ (۶۴) سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ. [الطور، ع:۲] ترجَمہ:اللہ کی ذات پاک ہے اُن چیزوں سے جن کو وہ شریک کرتے ہیں۔ (۶۵) وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ حِیْنَ تَقُومُ، وَمِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ. [الطور، ع:۲] ترجَمہ:اور اپنے رب کی تسبیح وتحمید کیاکیجیے (مجلس سے یا سونے سے )اُٹھنے کے بعد (یعنی تہجُّد کے وقت)، اور رات کے وقت بھی اُس کی تسبیح کیا کیجیے، اور سِتاروں کے (غروب ہونے کے) بعد بھی۔ (۶۶، ۶۷) فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ. [الواقعۃ ع:۱۔مرتین] ترجَمہ:پس اپنے اُس بڑی عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کیجیے۔ (۶۸)سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ. [الحدید، ع:۱] ترجَمہ:اللہجَلَّ شَانُہٗ کی تسبیح کرتے ہیں وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں، اور وہ زبردست ہے اورحکمت والاہے۔ (۶۹) سَبَّحَ لِلَّہِ مَا فِيْ السَّمٰوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ، وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ. [الحشر، ع:۱]