فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
مُخالَفت کی پرواہ نہ کیجیے)؛ کیوںکہ وہ پاک ذات اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے،(قِیامت میں ہر شخص کی مُخالَفت کا بدلہ دیاجائے گا)۔ (۳۹) وَسُبْحٰنَ اللہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ.[النمل، ع:۱] ترجَمہ:اللہ ربُّ العالَمین ہر قِسم کی کُدورَت سے پاک ہے۔ (۴۰) سُبحَانَ اللہِ وَتَعَالیٰ عَمَّا یُشرِکُونَ. [القصص، ع:۷] ترجَمہ:اللہ داُن سب چیزوں سے پاک ہے جن کو یہ مُشرک بیان کرتے ہیں، اور اُن سے بالاتر ہے۔ (۴۱) فَسُبْحٰنَ اللہِ حِیْنَ تُمْسُونَ وَحِیْنَ تُصْبِحُونَ، وَلَہُ الْحَمْدُ فِيْ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِیًّا وَحِیْنَ تُظْہِرُونَ.[الروم، ع:۲] ترجَمہ:پس تم اللہ کی تسبیح کیا کروشام کے وقت (یعنی رات میں)،اور صبح کے وقت، اور اُسی کی حمد (کی جاتی )ہے تمام آسمانوں میں اور زمین میں، اور اُسی کی (تسبیح وتحمید کیا کرو)شام کے وقت بھی (یعنی عصر کے وقت بھی )اور ظہر کے وقت بھی۔ (۴۲) سُبحٰنَہٗ وَتَعَالیٰ عَمَّا یُشرِکُونَ. [الروم، ع:۴] ترجَمہ:اللہ جَلَّ شَانُہٗ کی ذات پاک اور بالاتر ہے اُن چیزوں سے جن کو یہ لوگ اُس کی طرف (منسوب کرکے)بیان کرتے ہیں۔ (۴۳) إِنَّمَا یُؤْمِنُ بِآیَاتِنَا الَّذِیْنَ إِذَا ذُکِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّداً وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّہِمْ، وَہُمْ لَایَسْتَکْبِرُونَ.[السجدۃ ع:۲] ترجَمہ:پس ہماری آیتوں پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو وہ آیتیں یاد دِلائی جاتی ہیں تو وہ سجدے میں گِرپڑتے ہیں، اور اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرنے لگتے ہیں، اور وہ لوگ تکبُّر نہیں کرتے۔ (۴۴)یٰأَیُّهَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اذْکُرُوا اللہَ ذِکْراً کَثِیْراً وَسَبِّحُوہُ بُکْرَۃً وَأَصِیْلًا. [الأحزاب، ع:۶] ترجَمہ:اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کا ذکر خوب کثرت سے کرو، اور صبح شام اُس کی تسبیح کرتے رہو۔ (۴۵) قَالُوا سُبْحٰنَکَ أَنتَ وَلِیُّنَا مِن دُونِہِم. [السبا،ع:۵] ترجَمہ:(جب قِیامت میں ساری مخلوق کو جمع کرکے حق تَعَالیٰ شَانُہٗ فرشتوں سے پوچھیںگے: کیا یہ لوگ تمھاری پَرستِش کرتے تھے؟ تو)وہ کہیںگے آپ (شرک وغیرہ عیوب سے)پاک ہیں، ہمارا تو محض آپ سے تعلُّق ہے نہ کہ اِن سے۔ (۴۶) سُبْحَانَ الَّذِيْ خَلَقَ الْأَزْوَاجَ کُلَّهَا.[یس،ع:۳] ترجَمہ:وہ ذات پاک ہے جس نے تمام جوڑ کی (یعنی ایک دوسرے کے مُقابِل) چیزیں پیدا کیں۔ (۴۷) فَسُبْحٰنَ الَّذِيْ بِیَدِہٖ مَلَکُوتُ کُلِّ شَيْئٍ وَإِلَیْہِ تُرْجَعُونَ.[یٰس، ع:۵] ترجَمہ:پس پاک ہے وہ ذات جس کے قبضے میں ہرچیزکا پورا پورا اِختیار ہے، اور اُسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ (۴۸) فَلَوْلَا أَنَّہٗ کَانَ مِنْ الْمُسَبِّحِیْنَ لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِہٖ إِلیٰ یَوْمِ یُبْعَثُونَ. [الصافَّات، ع:۵] ترجَمہ:پس اگر (یونسں) تسبیح کرنے والوں میں نہ ہوتے تو قِیامت تک اسُی (مچھلی)