فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
تین چیزوں کے مجموعے کانام ہے: اوَّل تصدیق قلبی، یعنی دل سے جُملہ اُمور کا یقین کرنا۔ دوسرے: زبان کا اِقرار وعمل۔ تیسرے: بدن کے اعمال۔ یعنی: ایمان کی جُملہ شاخیں تین حِصوں پر مُنقَسِم ہیں: اوَّل، وہ جن کا تعلُّق نِیت واِعتِقاد اور عملِ قَلبی سے ہے۔ دوسرے، وہ جن کا تعلُّق زبان سے ہے۔ تیسرے، وہ جن کا تعلُّق باقی حصۂ بدن سے ہے۔ ایمان کی جملہ چیزیں اِن تین میں داخل ہیں، اِن میں سے پہلی قِسم جوتمام عقائد کو شامل ہے، اِس کاخلاصہ تیس چیزیں ہیں: (۱)اللہ پر ایمان لانا، جس میں اُس کی ذات، اُس کی صفات پر ایمان لانا داخل ہے، اور اِس کایقین بھی کہ وہ پاک ذات ایک ہے، اور اُس کا کوئی شریک نہیں، اور نہ اُس کا کوئی مِثل ہے۔ (۲)اللہ کے ماسِوا سب چیزیں بعد کی پیداوارہیں، ہمیشہ سے وہی ایک ذات ہے۔ (۳) فرشتوں پرایمان لانا۔ (۴)اللہ کی اُتاری ہوئی کتابوں پر ایمان لانا۔ (۵)اللہ کے رسولوں پر ایمان لانا۔ (۶) تقدیر پرایمان لانا، کہ بھلی ہو یا بُری، سب اللہ کی طرف سے ہے۔ (۷) قِیامت کے حق ہونے پر ایمان لانا، جس میں قبر کاسوال جواب، قبر کا عذاب، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، حساب ہونا، اعمال کاتُلنا اورپُل صراط پر گزرنا؛ سب ہی داخل ہے۔ (۸) جنت کا یقین ہونا، اور یہ کہ مومن إِنْ شَاءَ اللہُ ہمیشہ اُس میں رہیںگے۔ (۹)جہنَّم کایقین ہونا، اور یہ کہ اُس میں سخت سے سخت عذاب ہیں، اور وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ رہے گی۔ (۱۰)اللہ تَعَالیٰ شَانُہٗسے محبت رکھنا۔ (۱۱) اللہ کے واسطے دوسروں سے محبت رکھنا اور اللہ ہی کے واسطے بُغض رکھنا، (یعنی اللہ والوں سے محبت رکھنا اور اُس کی نافرمانی کرنے والوں سے بُغض رکھنا)،اور اِسی میں داخل ہے صحابۂ کرامث بِالخُصوص مُہاجِرین اور اَنصار کی محبت، اور آلِ رسول ﷺ کی محبت۔ (۱۲) حضورِاقدس ﷺسے محبت رکھنا، جس میں آپ کی تَعظِیم بھی آگئی، اور حضورﷺ پر درود شریف پڑھنا بھی اور آپ کی سنتوں کا اِتِّباع کرنا بھی داخل ہے۔ (۱۳) اِخلاص، جس میں رِیا نہ کرنا اور نِفاق سے بچنا بھی داخل ہے۔ (۱۴)توبہ، یعنی: دل سے گناہوں پر ندامت اورآئندہ نہ کرنے کا عَہد۔ (۱۵)اللہ کا خوف۔ (۱۶) اللہ کی رحمت کا اُمیدوار ہونا۔ (۱۷)اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔ (۱۸)شکر گذاری (۱۹)وَفا (۲۰)صبر (۲۱) تواضُع، جس میں بڑوں کی تعظیم بھی داخل ہے۔ (۲۲)شَفقَت ورحمت، جس میں بچوں پر شَفقَت کرنا بھی داخل ہے۔ (۲۳)مُقدَّر پر راضی رہنا۔ (۲۴) توکُّل(۲۵) خودبینی اور خودسَتائی کا چھوڑنا، جس میں اصلاحِ نفس بھی داخل ہے۔ (۲۶)کِینہ اور خَلِش نہ رکھنا، جس میںحسد بھی داخل ہے۔ (۲۷) ’’عینی‘‘ میں یہ نمبررہ گیا ہے، میرے خیال میں اِس جگہ ’’حَیا کرنا‘‘ ہے، جو کاتب کی غلطی سے رہ گیا ہے۔ (۲۸)غُصَّہ نہ کرنا۔ (۲۹) فَریب نہ دینا، جس میں بدگمانی نہ کرنا اور کسی کے ساتھ مَکر نہ کرنا بھی داخل ہے۔ (۳۰) دنیا کی محبت دل سے نکال دینا، جس میں مال کی اور