فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
کوپہنچے؟ وہ اللہ کاذکر کرنے والوں کی مجلسیں ہیں، اُن کو مضبوط پکڑ، اور جب تُو تنہا ہوا کرے توجتنی بھی قدرت ہو اللہ کا ذکر کرتا رہ۔(شعب الایمان، ۔۔۔۔حدیث: ۶۸۰۶) حضرت ابوہریرہص فرماتے ہیں کہ: آسمان والے اُن گھروں کو جن میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے، ایسا چمک دار دیکھتے ہیں جیسا کہ زمین والے ستاروںکو چمک دار دیکھتے ہیں۔ (مسند ابن مبارک،باب الزہد،حدیث:۹۶۳،ص:۳۴۹) یہ گھر جن میں اللہ کا ذکر ہوتاہے ایسے روشن اور مُنوَّر ہوتے ہیں کہ اپنے نور کی وجہ سے سِتاروں کی طرح چمکتے ہیں، اور جن کو اللہجَلَّ شَانُہٗ نور کے دیکھنے کی آنکھیں عطا فرماتے ہیں وہ یہاں بھی اُن کی چمک دیکھ لیتے ہیں، بہت سے اللہ کے بندے ایسے ہیں جو بزرگوںکانور، اُن کے گھروں کا نور اپنی آنکھوں سے چمکتا ہوا دیکھتے ہیں؛ چناںچہ حضرت فُضیل بن عَیاضؒ -جومشہور بزرگ ہیں- فرماتے ہیں کہ: جن گھروں میں اللہ کاذکر ہوتا ہے وہ آسمان والوں کے نزدیک ایسا چمکتے ہیں جیسا کہ چَراغ۔ شیخ عبدالعزیزؒدَبَّاغ ابھی قریب ہی زمانے میں ایک بزرگ گزرے ہیں، جو بالکل اُمِّی تھے؛ مگر قرآن شریف کی آیت، حدیثِ قُدسی، حدیثِ نبوی اور مَوضُوع حدیث کو علاحدہ علاحدہ بتادیتے تھے، اور کہتے تھے کہ: مُتکلِّم کی زبان سے جب لفظ نکلتے ہیں تو اُن اَلفاظ کے نور سے معلوم ہوجاتا ہے کہ: کس کاکلام ہے؟ کہ اللہ پاک کے کلام کا نور علاحدہ ہے، اور حضورﷺکے کلام کانور دوسرا ہے، اور دوسرے کلاموں میں دونوں نور نہیں ہوتے۔ ’’تذکرۃُ الخلیل‘‘ یعنی سوانحِ حضرت اقدس مولانا خلیل احمد نَوَّرَ اللہُ مَرقَدَہٗ میں بہ روایت مولانا ظفر احمد صاحب لکھا ہے کہ: حضرتؒ کے پانچویں حج میں جس وقت حضرتؒ مسجدُالحرام میں طوافِ قُدوم کے لیے تشریف لائے، تو اَحقر مولانا مُحِبُّ الدِّین صاحبؒ (جو اعلیٰ حضرت مولانا الحاج امدادُ اللہ صاحب مہاجرِ مکی نَوَّرَ اللہُ مَرقَدَہٗ کے خاص خُلَفا میں تھے، اور صاحبِ کَشف مشہور تھے) کے پاس بیٹھا تھا، مولانا اُس وقت دُرود شریف کی کتاب کھولے ہوئے اپنا وِرد پڑھ رہے تھے، کہ دَفعۃً میری طرف مُخاطَب ہوکر فرمانے لگے: اِس وقت حرم میںکون آگیا کہ دَفعۃً سارا حرم اَنوار سے بھر گیا؟ مَیں خاموش رہا، کہ اِتنے میں حضرتؒ طواف سے فارغ ہوکر مولانا کے پاس کو گزرے، مولانا کھڑے ہوگئے اور ہنس کر فرمایا کہ: مَیں بھی تو کہُوں آج حَرم میں کون آگیا؟۔ (تذکرۃ الخلیل۔۔۔۔۔۔۔) مجالسِ ذکر کی فضیلت مختلف عنوانات سے بہت سی احادیث میں وارد ہوئی ہے، ایک حدیث میں وارد ہے کہ: افضل ترین رِباط نماز ہے اور ذِکر کی مجالس۔(۔۔۔۔۔۔۔۔) رِباط کہتے ہیں دَارُالاسلام کی سَرحَد کی حفاظت کرنے کو؛ تاکہ کُفَّار اُس