فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
وَلَایَأْتُوْنَ الصَّلوٰۃَ إِلَّا وَهُمْ کُسَالیٰ،وَلَایُنْفِقُوْنَ إِلَّا وَهُمْ کَارِھُوْنَ﴾ (ترجَمہ) اور اُن کی خیر خیرات مقبول ہونے سے اَورکوئی چیز بجُز اِس کے مانع نہیں ہے کہ اُنھوں نے اللہ کے ساتھ اور اُس کے رسول کے ساتھ کُفر کیا، اور نماز نہیں پڑھتے مگر کاہِلی سے، اورنیک کام میں خرچ نہیں کرتے مگر گِرانی سے۔ اِس کے بِالمُقابل اچھی طرح سے نماز پڑھنے والوں کے بارے میں ارشاد ہے: ﴿قَدْأَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَo الَّذِیْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خَاشِعُوْنَo وَالَّذِیْنَ هُمْ عَنِ الَّلغْوِ مُعْرِضُوْنَo وَالَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّکوٰۃِ فَاعِلُوْنَo وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَo إِلَّاعَلیٰٓ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُهُمْ، فَإِنَّهُمْ غَیْرُمَلُوْمِیْنَo فَمَنِ ابْتَغیٰ وَرَآئَ ذٰلِکَ فَأُولٰٓئِکَ هُمُ الْعٰدُوْنَo وَالَّذِیْنَ هُمْ لِأَمٰنٰتهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُوْنَo وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلیٰ صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَo أُولٰئِکَ هُمُ الْوَارِثُوْنَo الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِیْهَا خَالِدُوْنَo﴾ (ترجَمہ:)بے شک کامیابی اور فَلاح کو پہنچ گئے وہ مومن جو اپنی نماز میں خشوع کرنے والے ہیں، اوروہ لوگ جو لَغوِیات سے اِعراض کرنے والے ہیں، اور جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں، (حاشیہ: زکوۃ کی تفسیر میں اختلاف ہے کہ، اِس جگہ مشہور معنیٰ زکوۃ کے مراد ہے یازکوۃِ بدنی یعنی اپنی اصلاح اورنفس کاتَزکِیہ؟) (یااپنے اخلاق کودرست کرنے والے ہیں)، اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں بجُزاپنی بیبیوں اورباندیوں کے، کہ اِن میں کوئی حرج نہیں؛ البتہ جواِن کے عِلاوہ اَور جگہ شہوت پوری کرنا چاہیں وہ لوگ حد سے گزرنے والے ہیں، اور جو اپنی اَمانتوں اور اپنے عَہدوپَیمان کی رِعایت کرنے والے ہیں، اور جو اپنی نمازوں کا اِہتِمام کرنے والے ہیں؛ یہی لوگ جنَّت کے وَارِث ہیں جو فردوس کے وارث بنیںگے، اورہمیشہ ہمیشہ کواُس میں رہیںگے۔ حدیث میں آیا ہے کہ: فردوس، جنت کا اعلیٰ اور اَفضل ترین حصہ ہے، وہاں سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں، اِسی پرعرشِ الٰہی ہوگا، جب تم جنت کی دعا کیا کرو توجنتُ الفردوس مانگا کرو۔(ترمذی، صفۃ الجنۃ، ۲۵۳۰،۔۔۔۔۔) دوسری جگہ نماز کے بارے میں ارشادِ الٰہی ہے:﴿وَإِنَّهَا لَکَبِیْرَۃٌ إِلَّا عَلَی الْخٰشِعِیْنَo الَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ أَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ﴾ (ترجَمہ:)بے شک نماز دشوار ہے؛ مگر جن کے دلوں میں خشوع ہے اُن پر کچھ بھی دُشوار نہیں،یہ وہ لوگ ہیں جواِس کاخَیال رکھتے ہیں کہ بلاشبہ وہ اپنے رب سے قِیامت میں ملنے والے ہیں، اورمرنے کے بعد اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی تعریف میں ایک جگہ ارشادِخداوندی ہے: ﴿فِيْ بُیُوْتٍ أَذِنَ اللہُ أَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْهَا اسْمُہُ، یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِo رِجَالٌ لَّاتُلْهِیْهِمْ تِجَارَۃٌ وَّلَابَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللہِ وَإِقَامِ الصَّلوٰۃِ وَإِیْتَائِ الزَّکوٰۃِ، یَخَافُوْنَ یَوْماً تَتَقَلَّبُ فِیْہِ الْقُلُوْبُ وَالْأَبْصَارُo لِیَجْزِیَهُمُ اللہُ أَحْسَنَ مَاعَمِلُوْا وَیَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ، وَاللہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍo﴾: ایسے گھروں میںجن کے مُتعلِّق اللہ جَلَّ شَانُہٗنے حکم