فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ: اِس قصے کے سوال وجواب میں کُتب میں کمی زیادتی بھی ہے، اَوربھی بعض سوال وجواب نقل کیے گئے ہیں، ہمیں تونمونہ ہی دکھاناتھا؛ اِس لیے اِسی پر اِکتفا کیا گیا۔ تابعین کے اِس قِسم کے قصے بہت زیادہ ہیں، حضرت امام اعظمؒ،امام مالکؒ،امام احمدبن حنبلؒ،وغیرہ حضرات اِسی حق گوئی کی وجہ سے ہمیشہ مشقتیں برداشت فرماتے رہے؛ لیکن حق کوہاتھ سے نہیں چھوڑا۔