فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
زمحروماں چِرا غافل نشینی آپ یقینا رحمۃ للعالمین ہیں، ہم حِرماں نصیبوں اور ناکامانِ قسمت سے آپ کیسے تغافُل فرماسکتے ہیں۔ زخاک اے لالۂ سیراب برخیز ۳ چو نرگس خواب چند از خواب برخیز اے لالۂ خوش رنگ! اپنی شادابی اور سیرابی سے عالَم کو مُستفید فرمائیے، اور خوابِ نرگسیں سے بیدار ہوکر ہم محتاجانِ ہدایت کے قلوب کو منوَّر فرمائیے ؎ اے بسرا پردۂ یثرت بخواب ژ خیز کہ شد مشرق ومغرب خراب بِروں آوُر سر از بُردِ یَمانی ۴ کہ رُوئے تُست صبحِ زندگانی اپنے سرِ مبارک کو یمنی چادروں کے کفن سے باہر نکالیے؛ کیوںکہ آپ کا رُوئے انور صبحِ زندگانی ہے۔ شبِ اَندوہِ مارا روز گَرداں ۵ ز رُویت روزِ ما فیروز گرداں ہماری غمناک رات کو دن بنادیجیے، اور اپنے جمالِ جہاں آرا سے ہمارے دن کو فیروز مندی وکامیابی عطاکردیجیے۔ بہ تن دَرپوش عنبر بُوئے جامہ ۶ بسر بر بند کافُوری عِمامہ جسمِ اطہر پر حسبِ عادت عنبر بیز لباس آراستہ فرمائیے، اور سفید کافوری عِمامہ زیبِ سَر فرمائیے۔ فرود آویز از سرِ گیسواں را ۷ فگَن سایہ بپا سروِ رَواں را اپنی عنبر بار ومُشکیں زُلفوں کو سرِ مبارک سے لٹکادیجیے؛ تاکہ اُن کا سایہ آپ کے بابرکت قدموں پر پڑے؛ (کیوںکہ مشہور ہے کہ قامتِ اَطہر وجسمِ انور کا سایہ نہ تھا؛ لہٰذا گیسوئے شبگوں کا سایہ ڈالیے)۔ اَدیمِ طائفے نعلین پا کن ۸ شِراک از رِشتۂ جانہائے ماکن حسبِ دستور طائف کے مشہور چمڑے کی مبارک نعلین (پاپوش) پہنیے، اور اُن