فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
اُس کے سامنے کیاجائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت امام حسین ص سے بھی حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاگیاہے: بخیل وہ شخص ہے کہ جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت ابوہریرہ ص کی حدیث سے یہ مضمون نقل کیاگیاہے کہ: بخیل اور پورا بخیل ہے وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیاجاوے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت انس ص سے بھی حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا گیاہے کہ: وہ شخص بخیل ہے کہ جس کے سامنے میرا ذکر کیاجاوے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ اَور ایک حدیث میںیہ الفاظ نقل کیے گئے ہیں کہ: مَیں تم کو سب بخیلوں سے زیادہ بخیل بتاؤں؟ مَیں تمھیں لوگوں میں سب سے زیادہ عاجز بتاؤں؟ وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیاگیاہو پھر وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت عائشہ رَضِيَ اللہُ عَنْهَا سے ایک قصہ نقل کیاگیاہے، جس کے اخیر میں حضورﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ: ہلاکت ہے اُس شخص کے لیے جو مجھے قِیامت میں نہ دیکھے، حضرت عائشہ رَضِيَ اللہُ عَنْهَانے عرض کیاکہ: وہ کون شخص ہے جو آپ کی زیارت نہ کریں؟ حضورﷺ نے فرمایا: بخیل، حضرت عائشہرَضِيَ اللہُ عَنْهَا نے عرض کیا: بخیل کون؟ حضورﷺ نے فرمایا: جو میرا نام سُنے اور درود نہ بھیجے۔ حضرت جابرص سے بھی حضورِاقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاگیاہے: آدمی کے بخل کے لیے یہ کافی ہے کہ جب میرا ذکر اُس کے پاس کیاجائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت حسن بصریؒ کی روایت سے بھی حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاگیاہے کہ: آدمی کے بخل کے لیے یہ کافی ہے کہ، اُس کے سامنے ذکر کیا جاؤں اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ حضرت ابوذر غِفَاری ص کہتے ہیں: مَیں ایک مرتبہ حضورعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ کی خدمت میںحاضر ہوا، حضورﷺ نے صحابہث سے فرمایا: مَیںتم کو سب سے زیادہ بخیل آدمی بتاؤں؟ صحابہث نے عرض کیا: ضرور، حضورﷺ فرمایا کہ: جس شخص کے سامنے میرا ذکر کیاجاوے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے وہ شخص سب سے زیادہ بخیل ہے۔ یَا رَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً ء عَلیٰ حَبِیْبِكَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّہِمٖ