فضائل اعمال ۔ یونیکوڈ ۔ غیر موافق للمطبوع |
|
حدیث پر حَسَن کی علامت لگائی ہے۔ مُلَّاعلی قاریؒ نے ’’شرح شفاء‘‘ میں ’’جامع الصغیر‘‘ کے حوالے سے بہ روایتِ طَبرانی ودارِقُطنی اِس حدیث کو نقل کیاہے۔ علامہ سخاویؒ کہتے ہیں کہ: یہ حدیث حضرت انس ص کی روایت سے بھی نقل کی جاتی ہے۔ اور حضرت ابوہریرہص کی ایک حدیث میں یہ نقل کیا گیاہے کہ: جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اَسّی مرتبہ یہ درود شریف پڑھے: ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَسَلِّمْ تَسْلِیْماً‘‘ اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہوںگے، اور اَسّی سال کی عبادت کا ثواب اُس کے لیے لکھا جائے گا۔ ’’دارِ قطنی‘‘ کی ایک روایت میں حضورﷺ کا ارشاد نقل کیاگیاہے کہ: جو شخص جمعہ کے دن مجھ پر اَسّی مرتبہ درود شریف پڑھے، اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف کیے جائیںگے، کسی نے عرض کیا: یارسولَ اللہ! درود کس طرح پڑھا جائے؟ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا:’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَنَبِیِّكَ وَرَسُوْلِكَ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ‘‘، اور یہ پڑھ کر ایک اُنگلی بند کرلے۔ اُنگلی بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ، انگلیوں پر شمار کیاجائے۔ نبیٔ کریم ﷺ سے انگلیوں پر گِننے کی ترغیب وارد ہوئی ہے، اور ارشاد ہواکہ: انگلیوں پر گِنا کرو؛ اِس لیے کہ قِیامت میں اِن کو گویائی دی جائے گی، اور اِن سے پوچھا جائے گا۔ جیساکہ ’’فضائلِ ذکر‘‘ کی فصل دوم کی حدیث ۱۸؍ میں یہ مضمون تفصیل سے ذکر کیاجاچکا۔ ہم لوگ اپنے ہاتھوںسے سینکڑوں گناہ کرتے ہیں، جب قِیامت کے دن پیشی کے وقت میں ہاتھ اور اُنگلیاں وہ ہزاروں گناہ گِنوائیں جو اُن سے زندگی میں کیے گئے ہیں، تو اِن کے ساتھ کچھ نیکیاں بھی گِنوائیں جو اُن سے کی گئی ہیں، یا اُن سے گِنی گئی ہیں۔ دارقطنی کی اِس روایت کو حافظ عراقیؒ نے حَسن بتلایا ہے۔ حضرت علیص سے حضورِاقدس ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیاگیاہے کہ: جو شخص جمعہ کے دن سو مرتبہ درود پڑھے، اُس کے ساتھ قِیامت کے دن ایک ایسی روشنی آئے گی کہ اُس روشنی کو ساری مخلوق پر تقسیم کیاجائے تو سب کو کافی ہوجائے۔ حضرت سَہل بن عبداللہصسے نقل کیاگیاہے کہ: جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِنِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَسَلِّمْ‘‘ اَسّی دفعہ پڑھے، اُس کے اَسّی سال کے گناہ مُعاف ہوں۔ علامہ سخاویؒ نے ایک دوسری جگہ حضرت انس ص کی حدیث سے حضورﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ: جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود